عالمی مدنی مرکز میں 3دن کا سنّتوں بھرا اجتماع
دعوت کی مجلس ازدیادحب کے تحت31،30اگست اوریکم ستمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغینِ
دعوتِ اسلامی شیڈول کے مطابق سنّتوں بھرے بیانات فرمائینگے۔ تمام عاشقانِ رسول اور ذمّہ داران
اسلامی بھائیوں سے التجاء ہے کہ اس
اجتماعِ پاک میں خود بھی شرکت کریں اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی دعوت دیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں کراچی ریجن کے ذمّہ
داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگرانوں
اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمّہ داران کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کا ذہن دیا نیز اس مشورے میں اراکینِ شوریٰ حا جی محمد
امینِ قافلہ عطاری اور حا جی محمد علی
عطاری نے بھی شرکت کی۔
ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع
دعوت ِاسلامی کے تحت22 اگست
2019ءبروز جمعرات عالمی مدنی مرکزفیضان
ِمدینہ کراچی سمیت 12 مقامات پرجبکہ ملک
کے دیگر شہروں میں 500 سے زائد مقامات پر ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئےجس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ
رسول نےشرکت کی ۔نگرانِ شوریٰ مولانا محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماع کے بعد رات بھر نفلی
اعتکاف کا سلسلہ بھی ہوا۔
آج نگرانِ شوریٰ سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی
کے تحت ہر جمعرات کو بعد نماز مغرب ہفتہ
وار سنّتوں بھرا اجتماع پاکستان بھر کے
مختلف مقامات میں شروع ہوجاتا ہے اور کسی
ایک مقام کے ہفتہ وار اجتماع کو مدنی چینل
کے ناظرین کے لئے مدنی چینل پر (LIVE) ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے ۔
اسی سلسلے میں آج
بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار
سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنّتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔ عاشقانِ رسول سے درخواست ہےکہ
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی یا اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کریں۔
واضح رہے کہ یہ ہفتہ
وار سنّتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر (LIVE) ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔