حصولِ تعلیم جہاں انسان کی ذاتی زندگی کےلئے ضروری ہے اسی طرح انسان  کی معاشرتی زندگی کےلئے بھی بہت اہم ہے، انسان کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے علم کی بنیاد پر دیگر مخلوقات پر فضیلت بخشی ہے، آج کے اس پرآشوب اور تیز ترین دورمیں جدیدعلوم تو ضروری ہےلیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک مسلمان کے لئےدینی تعلیم سیکھنا بے حد ضروری ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی نےایک شعبہ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کا انعقاد کیا جس کےذریعےجدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دین متین کی تعلیمات کو عام کیاجارہاہے۔

اسی سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سات دن کے بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں کےلئے تربیتی اجتماع کے موقع پر مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے اپنے شعبہ کی تشہیر کے لئے کیمپ لگایا جس میں تربیت کی غرض سے آئے ہوئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کے طلبہ بھی شریک ہیں۔ ریجنل نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جو طلبہ آن لائن ناظرہ، درس نظامی و دیگر علوم پڑھ رہے ہیں وہ بھی تربیتی اجتماع میں شریک ہیں ۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے شعبے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن بیرون ملک کے بچوں و بچیوں اوراسلامی بھائی و اسلامی بہنوں کو 32 مختلف آن لائن کورسز میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات سے روشناس کرایا جاتا ہے۔ لہٰذا آپ بھی گھر بیٹھے دینی تعلیم حاصل کرنے کےلئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی ویب سائٹ https://www.quranteacher.net/ یاUNAنمبر 03139292992 پر رابطہ کریں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس اوور سیز کے تحت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عالمی مد نی مر کز فیضان مدینہ کراچی میں سات دن کا سنّتوں بھرا اجتماع جا ری ہے جس میں 30سے زائدممالک سے سیکڑوں اسلامی بھائی شریک ہو ئے ہیں ، ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے اجتماع کے دوسرے دن رکن شوریٰ حاجی منصور علی عطا ری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور بیرون ملک سے آ نےوا لےعاشقانِ رسول کو انفرادی عبادت کی فضیلتیں بیان کر تے ہوئے کہا کہ انفرادی عبادت کی بر کت سے اللہ پاک کا قرب حاصل ہوتا ہے اور آ نے وا لی نسلوں کو بھی فا ئدہ پہنچتا ہے ۔ علاوہ ازیں رکن شوریٰ نے اس دوران شرکا اسلامی بھائیوں کو اپنی مصروفیت کے مطابق نیک کام کر نے کےلئے جدول تر تیب دینے کا ذہن دیا۔اجتماع میں شریک بیرون ممالک کے اسلامی بھائیوں نے اس مو قع پر اچھی چھی نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔

واضح رہے کہ مجلس اوور سیز کے تحت جا ری سات کے سنّتوں بھر ے اجتماع کا سلسلہ 24 ستمبر2019ء تک جاری رہے گا جس میں اراکین شو ریٰ مختلف اوقات میں ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرما ئیں گے ۔


آج کا دور سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے، اسکول و کالج میں بنیادی تعلیم، ٹیکنیکل تعلیم،انجینئرنگ ،وکالت، ڈاکٹری اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے، انسانی زندگی میں جدید علوم تو ضروری ہیں ہی لیکن اسکے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی اہمیت بھی اپنی جگہ ہے اس تعلیم کی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی، عبادت، محبت خلوص، ایثار،خدمت خلق، وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار ہوتے ہیں، اسی دینی تعلیم کو عام کرنے کےلئے دعوت ِاسلامی اپنے روز اوّل ہی سے لوگوں کی اصلاح کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ اور اس کے شعبہ جات اپنی انتھک محنت سے لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں شامل کررہے ہیں۔ ایسا ہی 25 اسلامی بھائیوں پرمشتمل ایک قافلہ مجلس ماہی گیر کے تحت تین دن کے لئے ٹنڈو محمد خان سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضر ہوا، جہاں مجلس ماہی گیر کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور ان کی تربیت کی۔ مجلس کے اسلامی بھائی نےدورانِ   قافلہ شرکا کو سنتیں اور آداب کے ساتھ فرض علوم بھی سکھائے۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجلاس ہواجس میں مدارس  المدینہ کے ناظمین، معاون ناظمین، مفتیشین، کابینہ ناظمین، زون ناظمین، کل وقتی، جزوقتی، کورسز، للبنات مجلس، کراچی ریجن کی مجلس کے اراکین اورذمّہ داران نے شرکت کی۔ اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اورقاری محمدسلیم عطاری نے ذمّہ داران کی کارکردگی جائزہ لیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس اوورسیزکے تحت  عالمی مدنی مرکزفیضان ِمدینہ کراچی میں اوورسیز کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں کے تربیتی اجتماع کا آغاز18 ستمبر بروز بدھ 2019ءبعد نماز ظہر ہو گیا ہے، اس تربیتی اجتماع میں یوکے،کینیڈا،اٹلی، ترکی،اسپین، نیپال،سوڈان،جرمنی، عرب امارات،ساؤتھ افریقہ اور تنزانیہ سمیت 32 ممالک کے عاشقانِ رسول شریک ہیں، یہ تربیتی اجتماع 24 ستمبر2019ء تک جاری رہے گا جس میں مختلف کورسز کا سلسلہ ہوگا۔ تربیتی اجتماع کے پہلے دن رکنِ شوریٰ حاجی محمد عماد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے تربیتی اجتماع میں  بیرونِ ملک سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ دورانِ تربیت رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں معاونت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،ابو ابراہیم محمد جہانزیب عطاری مدنی ،معاون رکنِ شوریٰ ،کراچی)


دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سات دن کے تربیتی اجتماع کا آغازآج 18 ستمبر2019ء بروز بدھ سے ہو چکا ہے جس میں 32 ممالک سے ذمہ دار اسلامی بھائی شرکت فرما رہے ہیں۔اس سلسلے میں تربیتی اجتماع سے قبل امیر قافلہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”ایک امیر قافلہ کو کیسا ہونا چاہئے“کے متعلق ذمّہ داران کی تربیت کیاور نکات دئیے ۔


(کراچی رپورٹ)22 محرم الحرام 1441ھ / 22 ستمبر 2019ء بروز اتوار کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، کراچی میں کراچی ریجن کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں شہر کے تمام  نگرانِ علاقائی مشاورت، نگرانِ ڈویژن مشاورت ا ور نگرانِ کابینہ شرکت کررہے ہیں۔اجلاس کا وقت صبح 9 تا مغرب رکھا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری فرمائیں گے۔


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 15 ستمبر 2019ء  بروز اتوار اور پیر کی درمیانی شب اس سال حج کی سعادت پانے والے عاشقانِ رسول کے اعزاز میں عظیم الشان محفلِ نعت بنام ”استقبال حجاج کرام“ کا انعقاد کیا گیا جس میں حج کی سعادت پانے والے عاشقانِ رسول اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شرکائے محفل سے یادِ مدینہ کے موضوع پر گفتگو فرمائی جبکہ نگرانِ شوری مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد آقائے دو جہاں صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی گئی،محفل نعت میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران و اراکین شوریٰ اور مبلغین دعوت اسلامی و مختلف نعت خوانوں سمیت  1500 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محفلِ مدینہ میں شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کہناتھا کہ ”پیارے پیارے حاجیو! آپ کو بہت بہت مبارک ہو کہ حج کی سعادت سے مشرف ہوئے، واقعی یہ بہت بڑا شرف ہےجس کو ملا اس کو ملا، اللہ کرے کہ ہم اس کے قدر دان بنیں، آپ کو حج کی قبولیت کے تعلق سے بزرگوں کے کچھ اقوال پیش کرتا ہوں، اس پر غور کرتے چلے جائیں کہ کیا واقعی ہم نے ویسا ہی حج کیا جیسا کہ فرمایا گیا ہے، علمائے کرام رحمہم اللہ السلام فرماتے ہیں کہ حج مبرور وہ ہے جس کے بعد گناہ نہ ہو، میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں ، حج مبرور کی نشانی ہی یہ ہے کہ پہلے سے اچھا ہو کر پلٹے ،دونوں اقوال پر ہم غور کریں کہ کیا حج کے بعد ہماری کیفیت کیا ہے۔ کسی کو حج سے واپسی دس دن ہوگئے ہوں گے کسی کو پندرہ دن ہوگئے ہوں گے کسی کو زیادہ ، کسی کو کم پھر یہ کہ اعلیٰ حضرت کا فرمان کہ اس کی نشانی ہی یہ ہے کہ پہلے سے اچھا ہو کر پلٹے تو واقعی ہم پہلے سے اچھے ہوئے؟ ، نمازوں کی پھرتی بڑھی؟ ہماری سستی اڑی؟ ، اخلاق پہلے سے بہتر ہوئے؟، گناہوں کا زور ختم ہوا؟، اللہ کریم نے ہم کو اتنی بڑی سعادت دی کہ ہم کو اپنے در پر بلایا، ہم نے اس کی کیا قدر کی؟، ایک قول ہے حجِ مبرور وہ ہے جو حاجی کا دل نرم کردے کہ اس کے دل میں سوز ، آنکھوں میں تری رہے۔

مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حج کرنا آسان ہے، حج سنبھالنا مشکل ہے۔منقول ہے کہ قبولیت ِ حج کی ایک علامت ایک نشانی یہ ہے کہ وہ جن نافرمانیوں میں مبتلا تھا انہیں چھوڑ دے اور اپنے بُرے دوستوں کو چھوڑ کر نیکوں کی صحبت اختیار کرے۔اصلاح کے لیے بہت ضروری ہے کہ اچھی صحبت اختیار کرے بُری صحبت میں بندہ اپنی اصلاح کر نہیں سکتا، کوئی کہے کہ میں کیچڑ میں لت پت ہوتا رہوں اور میررے کپڑے صاف ستھرے رہیں یہ ناممکن بات ہے اسی طرح بری صحبت میں رہ کر کوئی بولے کہ میں خدا کو پالوں گا اور خوفِ خدا بھی میرے اندر ہوگا اور سب کچھ ہوگا تو یہ ناممکن والی صورت ہے۔

محفل نعت کے اختتام پر صلاة والسلام پڑھا گیا جب کہ امیر اہل سنت نے خصوصی دعا فرمائی اور تقریباً ساڑھے تین سو اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔


نگرانِ شوری مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی زیرِ صدارت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا تین دن کا اجلاس عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جاری ہے۔ اجلاس کا آغاز 16 ستمبر 2019ء بروز پیر سے ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے تمام اراکینِ شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں مختلف نکات پر غور کیا جارہا ہے جبکہ دعوتِ اسلامی کے موجود کاموں کی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف بھی دیئے جائیں گے۔ مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس 18 ستمبر تک جاری رہے گا۔

اس سے قبل 7 تا 9 جولائی 2019ء کو شوریٰ کا اجلاس ہوا تھا جس میں بہت سی تنظیمی اصلاحات کی تبدیلی کی منظوری دی گئی تھی اور تحریری صورت میں اپڈیٹ جاری بھی کی گئی تھی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے درجہ دورۂ حدیث شریف میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں کراچی میں قائم 64 جامعات المدینہ کے اساتذہ ٔکرام اور ناظمین نے شرکت کی۔ کراچی ریجن کے ذمّہ داراسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر تعلیمی امور کےریجن ذمّہ دار نے بھی ان عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

واضح رہے کہ جامعات المدینہ کے تمام اساتذہ ٔکرام اور ناظمین کی تربیت کا یہ سلسلہ سالانہ بنیادوں پر ہوتا رہتا ہے جس میں پچھلی کارکردگی کا جائزہ لیاجاتاہےجسکا مقصد اس شعبہ کی ترقی، شعبہ کی مزید بہتری کےلئے اقدامات کو بڑھانا اور آئندہ کے اہداف مقرر کرنا ہوتاہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت سنّتوں بھرا اجتماع ہو اجس میں اندرونِ ملک سے آئے ہوئے شوبز سے وابستہ افراد نے شر کت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شادی بیاہ،تجارت ،صفائی اور دیگر معاشی مسائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر شرکا نے نماز کورس کرنے اور شوبز کے دیگر افراد کو نیکی کی دعوت دینے کی نیت کی۔