مجلس المدینۃ
العلمیۃ کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن جلد متعارف کروائی
جائے گی
آج کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں ٹیکنالوجی
انسان کی زندگی کا اہم جز بن چکی ہے اور اب اس ٹیکنالوجی کا استعمال دیگر شعبوں کی
طرح اشاعتِ علمِ دین میں بھی ہو رہا ہے۔ جدید
دور کے تقاضوں کی اہمیت کے پیش نظر موبائل ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس کے ذریعے دینی
معلومات فراہم کرنے کی ضرورت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اس انفارمیشن ٹیکنالوجی کی
قومی اور بین الاقوامی ضروریات کومد نظررکھتےہوئے دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ مجلس
آئی ٹی قائم کررکھا ہے جو ٹیکنالوجی کی دنیا
کے اربوں انسانوں کو جدید اور بہتر سہولیات اور راہنمائی فراہم کر رہاہے۔
عاشقانِ رسول کو بآسانی دینی مواد تک رسائی حاصل ہو اس سلسلے میں مجلس آئی ٹی اور مجلس
المدینۃ العلمیۃ کے تحت آج 8
ستمبر 2019ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں المدینۃ العلمیۃ کی آفیشل ویب سائٹ اور مختلف
سوفٹ ویئرز لاؤنچ کرنے کے متعلق بات چیت
ہوئی۔ناظم المدینۃ العلمیۃ محمد آصف خان عطاری مدنی کا کہنا ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ
بہت جلد المدینۃ العلمیۃ کی آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن متعارف
کرائی جائے گی جس میں مختلف موضوعات پر
دینی کتب اپلوڈ کی جائیں گی۔ اس ویب سائٹ سے عاشقانِ رسول فری آف کاسٹ کتابیں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے۔