پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسلامک یونیورسٹی کے لیکچرارمولانا محمد عثمان نواز عطاری صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ قانون انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد)،عبدالرحمن نیاز(پی ایچ ڈی اسکالر، انگلش نیوز ایڈیٹر پی ٹی وی نیوز اسلام آباد) اور ڈاکٹر ندیم احمد اعوان( شعبہ مینجمنٹ سائنسز فا ؤ نڈیشن یونیورسٹی سیالکوٹ، اسسٹنٹ پروفیسر)کی آمد ہوئی۔ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ میں قائم چند شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ وزٹ کے اختتام پر ان شخصیات نے اپنے اپنے تاثرات بھی دئیے۔

٭محمد عثمان نواز عطاری صاحب کاتاثرات دیتے ہوئے کہنا تھا:

دعوت اسلامی کے ساتھ 20 سال سے تعلق ہے لیکن عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کا موقع اب ملا۔ دعوت اسلامی جو کام کر رہی ہے وہ یقیناً ایک انقلابی کام ہے، ہزاروں بلکہ لاکھوں بےعمل مسلمانوں کو نیکی کی راہ پر لانا واقعی انقلابی عمل ہےاور اس ساری کاوش کا سہرا امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور اراکین شورٰی کو جاتا ہے۔ اللہ پاک دعوت اسلامی کو مزید ترقی عطا کرےاور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سایہ ہم پر قائم رکھے۔

٭ عبدالرحمن نیاز صاحب نے تاثرات دیتے ہوئے کہا:

20سال سے دعوت اسلامی سے تعلق ہے اور آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مرشد کی نظر کرم کی وجہ سے ہوں۔ سال 2002ء کے بعد اب دوسری بار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں حاضری کا موقع ملا۔ اللہ کریم کے کرم سے دعوت اسلامی نے اہل سنت کو نئی زندگی اور بقا دے دی ہے اور پیغام رضا رحمۃ اللہ علیہ کو عام کیا جو وقت کی اہم ضرورت تھی۔ دعوت اسلامی معاشرے کو گناہوں سے بچانے کے لئے دن رات کوشش کر رہی ہے اور دنیا بھر میں قراٰن و سنت کو عام کر رہی ہےاور لاکھوں بےعمل مسلمانوں کو نیکی کی راہ پر لانا ایک انقلاب ہی ہے۔ اللہ کریم ہمارے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، اراکین شورٰی اور دعوت اسلامی کے ہر مبلغ کو سلامت رکھے۔ اللہ دعوت اسلامی کو مزید ترقی عطا فرمائے اور امیر اہلِ سنّت کا سایہ ہم پر تادیر قائم رکھے۔

٭ڈاکٹر ندیم احمد اعوان صاحب کاتاثرات دیتے ہوئے کہنا تھا:

آج کے پر فتن دور میں دعوت اسلامی کا ماحول اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اَن تھک محنتوں سے لگا یا گیا ننھا پودا صرف چند برسوں میں قد آور درخت بن چکا ہے۔ دعوت اسلامی کا عشق رسول ﷺ سے تر پیغا م دنیا کے دو سو سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے۔107 شعبہ جات کی مدد سے پوری دنیا میں لوگوں بلکہ بالخصو ص نوجوانوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب آ چکا ہے۔ اللہ کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دعوت اسلامی کو نظر بد سے بچا ئے اور اسےہمیشہ پھلتا پھولتا رکھے اور مرشدِ پاک کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پہ سلامت رکھے،اللہ کریم مرشد پاک کے صدقے ہمیں بھی دعوت اسلامی سے ہمیشہ منسلک رکھے اور ہم سے دین کا ایسا کام لے کہ ہمیشہ کے لئے ہم سے راضی ہو جائے۔ 

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی   مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ملائیشیاء سے 6 علمائے کرام کی آمد ہوئی۔ علمائے کرام کا قافلہ 6 نومبر 2019ء کو کراچی پہنچا،متعلقہ مجلس کے ذمہ داران نے ایئرپورٹ پر ان علما کا استقبال کیا۔ علمائے کرام میں محمد رملی (نائب امام جامع مسجد البرکہ جوہر بارو،اکزامنر ایجوکیشن منسٹری )، احمد بن مورینی (امام و خطیب جامع مسجد البرکہ جوہر بارو)، استاد سید احمد بن عبداللہ (فارغ التحصیل مدرسہ دارالمصطفیٰ یمن)، استاد عبدالقادر القادری الاظہری (مختلف ایسوسی ایشنز کے پریزیڈنٹ اور ڈائیریکٹر)، محمد حافظ بن محمد رفیع (ناظم اعلیٰ مدرسہ دارالحمیدیہ) شامل ہیں۔

اپنے دورے میں ان علمائے کرام نے شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت مولانا الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی، دارالافتاء اہلِ سنت کنزالایمان کا دورہ کیا جہاں استادالحدیث مفتی حسان صاحب سے ملاقات ہوئی،مدنی مذاکرہ وہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی اور جلوس میلاد میں شرکت کی جبکہ المدینۃ العلمیہ، مدنی چینل، سوشل میڈیا ڈیپارٹ، اوورسیز ڈیپارٹ کا دورہ کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جمال صدیقی M.P.Aسندھ اسمبلی کی آمد ہوئی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 6نومبر2019ء بروز بدھ M.P.Aسندھ اسمبلی خرم شیر زمان، M.P.A سندھ اسمبلی شہزاد قریشی،عمران صدیقی اور توقیر احمد کی آمد ہوئی۔ مجلس رابطہ کے یوسف سلیم عطاری نے ان شخصیات کو خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے چند شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور متعلقہ شعبہ جات سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی۔ ذمہ دار ان نے شخصیات کو 12ربیع الاول کی شب ہونے والے اجتماعِ میلاد میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

بعد ازاں ان شخصیات نے امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے بھی ملاقات کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 4نومبر 2019ء کو ذمّہ داران  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن اور گوادر زون کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات پر شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں میں فعال ہونے کا ذہن دیا۔

آج 4نومبر 2019ء بروز پیر  دعوت اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت2دن کا سنّتوں بھرا اجتماع کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے اسلامی بھائی شرکت کریں گے۔ اجتماع پاک میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغین دعوت اسلامی سنّتوں بھرے بیانات فرمائیں گے جبکہ شرکا اجتماع ماہِ ربیع النور شریف1441ھ میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ملفوظات سے فیض یاب ہونگے ۔دورانِ اجتماع اسلامی بھائیوں کو اہم شرعی مسائل بھی سکھائے جائیں گے۔

دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت حیدرآباد، ملتان، لاہور اور اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 5ماہ کا مقیم امامت کورس شروع ہونے جارہا ہے جس کا آغاز 19 ربیع الاول 1441ھ بمطابق 17 نومبر 2019ء سے ہوگا۔

داخلے کی شرائط:

٭عمر کم ازکم22سال ہو ٭اردو لکھنا پڑھنا جانتا ہو٭ ناظرہ قراٰن پاک پڑھ سکتا ہو ٭ اپنا اصل شناختی کارڈ٭دو عدد حالیہ تصویر٭ ڈویژن نگران کا تصدیق نامہ٭ ڈویژن نگران کے شناختی کارڈ کی کاپی٭ سرپرست کا اجازت نامہ ٭ سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لازمی لائیں

نصابی کُتُب:

٭نیک بننے بنانے کے طریقے

٭مدنی قاعدہ

٭فیضان فرض علوم جلد اول،دوم

٭12 مدنی کاموں کے بارہ رسائل

مزید تفصیلات کے لئے ان نمبرز پر کال اور واٹس اپ کرسکتے ہیں۔

کراچی ریجن

03152526963٭03122111147٭03136214244

حیدر آبادریجن

03403157560٭03152526963٭03133816468

ملتان ریجن

03238626875

فیصل آباد ریجن

03110116326

لاہور ریجن

03486203562

اسلام آباد ریجن

03223457226


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃالمدینہ  کے درجہ دورۃالحدیث شریف کے طلبائے کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کی تربیت کی اور12مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس فیضانِ مدینہ و جامعۃ المدینہ کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی  اور 25صفر المظفر 1441ھ کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع اور ربیع الاوّل کے ایونٹ کی تیاری کا جائزہ لیتے ہوئے ذمّہ داران کو اہم نکات بیان کئے۔


23 اکتوبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکزی جامعۃ المدینہ  فیضانِ مدینہ کراچی کے طلبۂ کرام کا مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں رکنِ مجلس سید ساجد عطاری مدنی نے اجتماعِ دستارِ فضیلت کے حوالے سے بات چیت کی اور اجتماعِ پاک میں طلبہ کو اپنی خدمات سرانجام دینے کے سلسلے میں نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  قائم المدینۃ العلمیہ کے ناظم آفس میں آج مؤرخہ 23 اکتوبر 2019ء کو مجلس توقیت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں توقیت کورس کا نصاب بنانے، توقیت سے متعلق کتب تحریر کرنے اور دیگر امور کے متعلق بات چیت ہوئی۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے متعلقہ موضوع پر ذمہ داران سے تبادلۂ خیال کیا اور زیرِ بحث امور کس طرح انجام دیئے جائیں اس کے متعلق ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔


آج مؤرخہ 21 اکتوبر  2019ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کئی کتب کے مصنف پروفیسر مولانا غلام مصطفیٰ مجددی (درگاہِ نقشبدیہ مجددیہ نوریہ نزد عیدگاہ شکر گڑھ نارووال) کی تشریف آوری ہوئی جہاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے پروفیسر صاحب سے خوشگوار ملاقات کی۔