9 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں  سورج گرہن کی نماز ادا کردی گئی
										
									
								
                                								
									
									
																											Thu, 26 Dec , 2019
									
                                
																
								5 years ago
								
								
								
							کراچی (اسٹاف رپورٹر)دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں  سورج گرہن کی نماز (نمازِ کسوف)ادا کردی گئی۔نماز  سے قبل  رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے سورج گرہن سے متعلق خصوصی بیان فرمایا  جس کے بعد  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے امام صاحب  مولانا جنید عطاری مدنی کی امامت میں نمازِ کسوف
ادا کی گئی۔ نمازکے بعد سینکڑوں فرزندانِ اسلام نے  گڑگڑا کر اللہ پاک کی
بارگاہ میں  گناہوں سے توبہ کی اور  ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ عالمی مدنی مرکز میں سورج
گرہن کی نماز کے سلسلے میں ہونے والے اس  اجتماع
 میں اراکینِ شوریٰ اور اسلامی بھائیوں کی بڑی
تعداد نے شرکت کی۔
 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
 
					   	    	 - Copy.jpg) 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	