19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں معروف صحافی و اینکر پرسن عادل عباسی دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی کے دورے پر آئے۔ مجلس نشر و
اشاعت کے ذمہ داران نے انہیں عالمی مدنی مرکز میں قائم المدینۃ العلمیہ اور مدنی
چینل سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور متعلقہ شعبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ عادل عباسی نے بانیِ دعوتِ اسلامی
علامہ مولانا محمد الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد
عمران عطاری سمیت مختلف ذمّہ داران سے ملاقات کی۔ اس کے بعد عادل عباسی نے گلشنِ
اقبال کراچی میں قائم دارالمدینہ کا وزٹ
بھی کیا جہاں رکنِ مجلس مدنی چینل اور دیگر ذمّہ داران نے انہیں مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔