آج رات نیو ایئر نائٹ کے موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مذاکرہ ہوگا
نیوایئر نائٹ
گزاریں دعوتِ اسلامی کے ساتھ
مدنی مذاکرہ 9:30 پر شروع ہوجائے گا، رات 12 بجے درود و سلام پڑھا جائے گا
آج رات 12 بجے سے سال 2020 کا آغاز ہونے جارہا
ہے۔ سالِ نَو کے آغاز کے موقع پر مسلمانوں
بالخصوص نوجوانوں کو گناہوں سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مذاکرے کا سلسلہ کیا جارہا ہے۔ مدنی مذاکرے کا آغاز 9:30 سے ہوگا جس میں
عالمی مذہبی اسکالر امیر اہلِ سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ
رسول کے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
مدنی مذاکرے دیکھنے/سننے
والے عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےخصوصی دعاؤں سے بھی نوازا ہے
دعائے عطار
یا ربَّ المصطَفےٰ! جو کوئی ”نیو ایئر نائٹ“
عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے میں آکر یا مَدَنی
چینل پر گزارے یا دوسروں کو اِس کی دعوت دے، ساتھ لے کر آئے، یا مِل جُل کر مدنی
چینل پر دیکھنے دکھانے کی ترکیب کرے اُس کی حلال روزی میں برکت دے اور ایمان کی
سلامتی و مغفرت اُس کا مقدر کردے۔ اٰ مِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
(31/12/2019)