19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
المدینہ
العلمیہ کے اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا
اجتماع ، مفتی قاسم عطاری کا خصوصی بیان
Sat, 28 Dec , 2019
4 years ago
25دسمبر2019ء
بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس المدینہ العلمیہ کے اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا
۔ یہ اجتماع مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں ہوا جس میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی
قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مختلف امور(
مطالعہ ، وقت کی اہمیت ،زہدوتقویٰ وغیرہ) کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔
مفتی صاحب نے کثیر التصانیف علما و بزرگانِ دین رحمہم
اللہ المبین کےنام بھی بیان کئے۔واضح رہے! اس اجتماعِ پاک میں رکنِ شوریٰ
حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔