عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین روزہ علمِ
توقیت کورس جاری ہے
مجلس توقیت
(دعوتِ اسلامی)کے زیرِ
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین روزہ علمِ توقیت کورس جاری ہے۔
کورس کے پہلے روز (یعنی
29 دسمبر کو) ماہرِ
علم توقیت مولانا وسیم عطاری نے شرکا کی ان
نکات پر تربیت کی:
٭علم ِ توقیت سیکھنے کے شرعی احکام، ہمارے بزرگانِ دین نے اس علم پر کیا
کام کیا ہے؟٭ نصفِ نہار حقیقی اور نصف
نہار شرعی کیا ہوتا ہے، اس میں فرق کیا ہے؟ ٭دنیا میں کون سے ممالک میں 6 ماہ دن اور 6 ماہ رات رہتی ہے،ایسا
کیوں ہوتا ہے؟٭ موسم میں تبدیلی کیوں ہوتی
رہتی ہے؟٭ معیاری گھڑی اور بلدی گھڑی میں کیا فرق ہے؟٭ ممالک کی گھڑیوں میں فرق کیوں ہوتا ہے؟٭ عالمی گھڑی
کیا ہے؟ کہاں ہے؟ اس کے فوائد کیا کیا ہیں؟
٭ طلوع و غروب کب ہوتا ہے؟اس کا وقت نکالنے کا طریقہ کیا ہے؟ ٭زوال کا وقت کب ہوتا
ہے؟٭ مکروہ اوقات کون کون سے ہیں؟ ان کا وقت کیسے نکلتا ہے؟ ٭D.S.T کیا ہے؟ اور کون کون سے ممالک اس کو استعمال کرتے ہیں؟٭
اُفُق کیا ہے؟ اس کی مقدار کیا ہے؟٭ بلندی
کے سبب اوقات کار میں کیا فرق آتا ہے؟