دعوتِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قافلہ اجتماع منعقد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور ایک ماہ کے قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی۔ نگرانِ شوریٰ کے بیان کے بعد بروز پیر 09 مارچ 2020 سے ایک ماہ کے قافلے راہِ خدا میں روانہ ہوئے جن میں بلامبالغہ سینکڑوں اسلامی بھائیوں نے سفر کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات عالمی  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان قافلہ اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ شوریٰ نے اپنے بیان میں اسلام کی راہ میں درپیش مصائب و آلام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ اسلام لائے قریش نے ان کو بے حد ستایا۔ یہاں تک کہ کوئلے کے انگاروں پر ان کو چت لٹایا اور ایک شخص ان کے سینے پر پاؤں رکھ کر کھڑا رہا۔ یہاں تک کہ ان کی پیٹھ کی چربی اور رطوبت سے کوئلے بجھ گئے ۔ لیکن انہوں نے اسلام کو نہیں چھوڑا سب کچھ قربان کردیا۔ ہمیں اپنے وقت کی قربانی دینی چاہیے اور راہِ خدا میں قافلوں کا مسافر بننا چاہیے۔

نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں کی برکت سے علم دین کی بہار آتی ہے، عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، عشقِ رسول میں اضافہ ہوتا ہے، خوفِ خدا کی لا زوال دولت ہاتھ آتی ہے، بے دینی و بد مذہبیت کے سیلاب رک جاتے ہیں، حقوق العباد کی فکر پیدا ہوتی ہے، حقوق اللہ میں ہونے والی سستی و غفلت دور ہوتی ہے، نمازوں کی الفت نصیب ہوتی ہے اور مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔ اس موقع پر کثیر عاشقانِ رسول نے 30 دن کےقافلوں میں سفر کرنے کی نیت بھی فرمائی۔

رمضان المبارک میں مسلمانوں  کو گناہوں بھرے چینلز سے بچانے کےلیے مدنی چینل پر فقید المثال اور عظیم الشان خصوصی مضان نشریات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجلاس ہوا جس میں مجلس مدنی چینل اور رمضان ٹرانسمیشن میں پرفارم کرنے والے مبلغین و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے شرکا کے درمیان بیان فرمایا اور رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے نکات بھی بیان فرمائے۔

دعوت اسلامی کے تحت آج مورخہ 4  مارچ 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدارس المدینہ کراچی ریجن کے اسٹاف کے لئے تربیتی نشست کا آغاز ہوچکا ہے جس میں نگران شوریٰ اور اراکین شوریٰ وقت مناسب پر سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔تربیتی نششت کا دورانیہ صبح 8:00 سے شام 4:00 تک ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 مارچ2020ء  بروز منگل عالمی مدنی فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس مکتبۃ المدینہ العربیہ اور مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، رکنِ شوریٰ حاجی برکت علی عطاری، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا آصف عطاری مدنی،ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا راشد عطاری مدنی، نگرانِ مجلس مکتبۃ المدینہ سید فرحان عطاری، نگران مجلس مکتبۃ المدینہ العربیہ حاجی فیاض عطاری اور رکن مجلس مکتبۃ المدینہ العربیہ محمد احمد رضا عطاری مدنی نے شرکت کی۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اجلاس میں شریک اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ان شعبہ جات میں مزید ترقی و بہتری کے لئے مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔ اس موقع پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ سمیت مکتبۃ المدینہ کے دیگر کتب کی Celling بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ا ور اس کام کے لئے کیا اقدامات ہونے چاہیے اس پر سوچ و بِچار کی گئی۔


دعوت اسلامی کے تحت  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس نیو سوسائٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تر بیت کی اور مدنی پھول پیش کئے ۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔


26 فروری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ  ہوا جس میں مجلس خالی علاقہ جات پاکستان کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے تربیتی مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مجلس جامعۃ المدینہ، مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ اور مجلس مد نی عطیات بکس کے ذ مہ دا ران سمیت جامعۃ المدینہ کراچی کے نا ظمین کا اجلاس عا لمی مد نی مر کز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں کراچی کے ناظمین جامعۃ المد ینہ ، خود کفالت ذمہ داران اورجامعۃ المدینہ للبنین کے اراکین نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حا جی اسدعطا ری مدنی نے اجلاس میں شریک اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں جامعۃالمدینہ کے آ ئندہ منعقد ہو نیوالے سالانہ امتحان کی بہتر کار کردگی ،شعبہ کی خود کفالت، رمضان عطیات اور ماہ رمضان کے اعتکاف میں شرکت کا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ اسدعطا ری مدنی نے مزید بتا یا کہ جامعۃ المدینہ کے ناظمین نے یہ نیت کی ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! جامعۃ المدینہ کے سالانہ امتحان میں طلبۂ کرام 80 فیصدسے زائد نمبر حاصل کریں گے ۔ اجلاس میں شریک ذ مہ دا ران نے مد نی عطیات اور نئے جامعۃ المدینہ کے قیام کے لئے بھی نئے اہداف حاصل کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز کے زیر اہتمام  26 فروری 2020 بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ’’مدرس کورس‘‘ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کرام کا اجتماعِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے طلبہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کرام میں اسناد بھی تقسیم فرمائیں۔ اس موقع پر کراچی ریجن کورسز کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔


24فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجلاس ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری  نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف امور پر کلام کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ کی تعلیمی اور تربیتی کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس ویٹرنری ڈاکٹر کے ذمہ دار ، کراچی ریجن کے نگران زون اور نگران کابینہ نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے  شرکا کی تربیت کی اور اس شعبے کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول دیئے۔


(اسٹاف رپورٹر:کراچی)مسکراہٹ  پریشانیوں کی قاتل ہے، مسکرانے والے کا چہرہ ہشاش بشاش رہتا ہے لہٰذا اپنے چہروں کو مسکراہٹ سے سجائے رکھئے۔ یہ کہنا تھا نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کا ، جو گزشتہ روز المدینۃ العلمیہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان خصوصی بیان فرمارہے تھے۔ آپ نے مزید کہا کہ تبلیغِ دین کے تین بنیادی ذرائع ہیں ایک تحریر دوسرا تقریر اور تیسرا سیرت یعنی انسان کی سیرت اور اس کا کردار ایسا ہو کہ جس سے اسلام کی مہک آتی ہو۔ ایک اسلامی بھائی کے سوال کے جواب میں نگرانِ شوریٰ نے کہا کہ ہمیں خود کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں وقت دینے کے لئے اپنے علاقے کے ذمہ داران کو پیش کرنا ہوگا، بہت سے مدنی کاموں کے لئے افراد کی حاجت ہے آپ اپنے آپ کو پیش کریں اِنْ شَآءَ اللہ آپ سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی خدمات لی جائیں گی۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں واقع درجہ دورۂ حدیث شریف میں ہونے والے اس اجتماع میں بذریعہ لنک المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کے اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ اختتام پر جن اسلامی بھائیوں کی سال 2019 میں ادارتی کارکردگی ممتاز رہی انہیں نگرانِ شوریٰ کے مبارک ہاتھوں اعزازی شیلڈ اور مدنی چیک دیا گیا۔ اس موقع پر المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ و رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور رکن ِ شوریٰ حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔