دعوت
اسلامی کی مجلس طبی علاج کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس طبی علاج ریجن سطح
کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ رکنِ مجلس طبی علاج نے شرکا کی تربیت کی اور سابقہ
کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں درپیش مسائل کے متعلق حل بیان کئے۔ رکنِ مجلس
نے 2020ء کی پالیسی سے اجیروں کو آگاہی کے لئے مدنی پھول پیش کئے اور اس پر عمل
کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد فاروق عطاری، رکنِ مجلس
طبی علاج)
26جنوری
2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ
المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب
عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کو تربیتی مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
دعوت
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ مختلف زبانوں (بنگلہ،
انڈونیشی، تامل، جرمن، ترکی، پرتگالی، فارسی، فرانسیسی، ہسپانوی، اطالوی، دانش، ڈچ، نارویجین، یونانی، سواحلی) کے اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے
شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام 22جنوری 2020ء کو دعوت
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بنگلہ مدنی چینل کے اجیروں کا
سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ رکنِ شوریٰ نے سال 2019ء میں نمایاں کارکردگی کے حامل
اسلامی بھائیوں کوCertificate of Recognition دیئے۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ
حاجی محمد علی عطاری اور نگرانِ مدنی چینل حاجی محمد اسد عطاری بھی موجود تھے ۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 18جنوری بروز ہفتہ دارالمدینہ کراچی ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ یہ مدنی مشورہ ظہر سے مغرب تک جاری رہا۔
مجلس رابطہ کراچی ریجن کے ذمہ داران کا اجلاس، رکنِ
شوریٰ حاجی اطہر عطاری نےشرکا کی تربیت
فرمائی
مجلس تاجران کراچی ریجن کا اجلاس، رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نےشرکا کی تربیت فرمائی
مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تین دن کا سنتوں
بھرا اجتماع 23 فروری سے شروع ہوگا
23، 24، 25 فروری 2020ء بروز اتوار پیر منگل
سے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن
کے اسلامی بھائیوں کا تین دن کا سنتوں
بھرا اجتماع شروع ہونے جارہا ہے جس میں
مدرسۃ المدینہ کے مدرسین، ناظمین اور مدنی عملے کے اسلامی بھائی شرکت کی سعادت
حاصل کرسکیں گے۔ اس اجتماع میں مبلغینِ
دعوتِ اسلامی شرکا کی مختلف امور پر تربیت
فرمائی گے۔
مجلس کی جانب سے دی جانے والی کارکردگی کے مطابق
اس اجتماع میں ساڑھے نو سو سے زائد اسلامی
بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد متوقع ہے۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مد نی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں 15 جنوری 2020ء بروز بدھ مجلس جیل خانہ جات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور انہیں مختلف امور پر نکات دئیے۔مدنی مشورہ ظہر تا مغرب جاری رہا۔
ساکنِ مدینہ سید عارف الحسن عطاری کی زوجہ کا چہلم، رکنِ
شوریٰ حاجی فضیل عطاری کا سنتوں بھرا بیان
نگران مجلس رابطہ برائے شوبز سید عارف الحسن
عطاری کی زوجہ مرحومہ(مبلغۂ دعوتِ
اسلامی اُمِّ حُر عطاریہ) کے چہلم کے موقع پر 14جنوری 2020ء بروز منگل بعد
نمازِ عصر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام
کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور آخرت
کی تیاری کا ذہن دیا۔(رپورٹ:آصف
عطاری، مجلس رابطہ برائے شوبز کراچی )