دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کے ٹیچرز کے درمیان’’فیضان نماز کورس‘‘ اور’’ 12 مدنی کام کورس‘‘ کا انعقاد
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں 06
تا 13 مارچ 2020 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کراچی ریجن کے ٹیچرز کے لیے ’’فیضانِ نماز کورس‘‘ اور ’’ 12 مدنی کام کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ مدنی کام کورس کے دوران دار
الافتاء اہل سنّت کے مفتیانِ کرام اور
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کے اراکین نے مختلف اوقات میں ٹیچرز اسلامی بھائیوں
کی تربیت فرمائی۔
کورس کے
اختتامی سیشن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمداطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے ٹیچرز
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں بھرپور شرکت کرنے اور شعبہ
تعلیم سے وابستہ دیگر افراد کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے جامعات میں ختمِ بخاری شریف کا اہتمام،
آخری حدیث بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ الیاس عطار قادری نے پڑھائی
گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں ختمِ بخاری کا سلسلہ ہوا جسے مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ اس
مبارک اجتماع میں لاکھوں عاشقانِ رسول نے
بذریعہ مدنی چینل شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادریدَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبخاری
شریف کی آخری حدیث ”كلمتانِ حبيبتانِ الیٰ الرحمٰن خفیفتانِ علیٰ اللسان
ثقیلتانِ فی المیزان سبحان اللہ و بحمدہِ سبحان اللہ العظیم “پڑھا کربخاری شریف کا ختم فرمایا۔
اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت کا کہنا تھا کہ بخاری
شریف کی پہلی حدیث اِنَّما الاَعمالُ بالنِّیات ۔۔الخ کا تعلق دنیا سے
ہے کیونکہ اعمال کا ثواب نیت پر موقوف ہے اور آخری حدیث شریف کا تعلق آخرت سے ہے
کیونکہ اعمال کا وزن آخرت میں ہی ہوگا۔
آپ نے اما م شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا قول”اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پاکی بیان کرنے سے وباؤں سے حفاظت ہوتی ہے“ ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں آج کل کرونا وائرس کی بیماری پھیلی ہوئی ہےاور یہ بھی وبا میں ہی شمار ہوگا تو چلتے پھرتے سبحان اللہ کا ورد کریں اللہ عَزَّ وَجَلَّ جسے چاہےگا اسے اس وبا سے محفوظ فرما دے گا۔
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں پانچ دن کے ”فیضان
نماز کورس“ شروع ہونے جارہا ہے
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 20 مارچ
2020 ء سے پانچ دن کے ”فیضان نماز کورس
“شروع ہونے جا رہا ہے ۔اس کورس میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول نماز کی سنتیں
و آداب، فرائض و واجبات،ذکر و اذکار، مسنون دعائیں اور نماز کا عملی طریقہ سیکھنے
کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس کورس کےدوران پریکٹیکل (سوشل میڈیا، سیٹلائیٹ، زوم، ریورسیٹنگ) ٹریننگ کا سلسلہ بھی ہوگا۔
مزید
معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں:
تفصیلات
کے مطابق گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان قافلہ
اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ
شوریٰ نے اپنے بیان میں اسلام کی راہ میں
درپیش مصائب و آلام کا ذکر کرتے ہوئے
فرمایا کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ اسلام لائے قریش نے ان کو بے حد ستایا۔ یہاں تک کہ کوئلے کے
انگاروں پر ان کو چت لٹایا اور ایک شخص ان کے سینے پر پاؤں رکھ کر کھڑا رہا۔ یہاں
تک کہ ان کی پیٹھ کی چربی اور رطوبت سے کوئلے بجھ گئے ۔ لیکن انہوں نے اسلام کو
نہیں چھوڑا سب کچھ قربان کردیا۔ ہمیں اپنے وقت کی قربانی دینی چاہیے اور راہِ خدا
میں قافلوں کا مسافر بننا چاہیے۔
دعوت اسلامی کے تحت آج مورخہ 4 مارچ 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدارس المدینہ کراچی ریجن کے اسٹاف
کے لئے تربیتی نشست کا آغاز ہوچکا ہے جس
میں نگران شوریٰ اور اراکین شوریٰ وقت مناسب پر سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے۔تربیتی نششت کا دورانیہ صبح 8:00 سے شام 4:00 تک ہے۔
مکتبۃ المدینہ العربیہ اور مجلس
ماہنامہ فیضان مدینہ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 مارچ2020ء بروز منگل عالمی مدنی فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس مکتبۃ المدینہ العربیہ اور مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد
محمد شاہد عطاری مدنی، رکنِ شوریٰ حاجی برکت علی عطاری، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ مولانا آصف عطاری مدنی،ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا راشد عطاری
مدنی، نگرانِ مجلس مکتبۃ المدینہ سید فرحان عطاری، نگران مجلس مکتبۃ المدینہ العربیہ حاجی فیاض عطاری اور
رکن مجلس مکتبۃ المدینہ العربیہ محمد احمد رضا عطاری مدنی نے شرکت کی۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اجلاس میں شریک اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور ان شعبہ جات میں مزید ترقی و بہتری کے لئے مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔ اس
موقع پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ سمیت مکتبۃ المدینہ کے دیگر کتب کی Celling بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ا ور اس کام کے لئے کیا
اقدامات ہونے چاہیے اس پر سوچ و بِچار کی گئی۔
دعوت اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس
نیو سوسائٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس
شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تر بیت کی اور مدنی پھول پیش کئے ۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی
موجود تھے۔
26 فروری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مجلس خالی علاقہ جات
پاکستان کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے تربیتی مدنی پھولوں سے نوازا۔
جامعۃ المدینہ کراچی کے نا ظمین کا اجلاس ، رکن شوریٰ مولانا اسد مدنی کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مجلس جامعۃ المدینہ، مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ اور مجلس مد نی عطیات بکس کے ذ
مہ دا ران سمیت جامعۃ المدینہ کراچی کے نا ظمین کا اجلاس عا لمی مد نی مر کز فیضان
مدینہ کراچی میں
منعقد ہوا جس میں کراچی کے ناظمین جامعۃ المد ینہ ، خود کفالت ذمہ داران اورجامعۃ
المدینہ للبنین کے اراکین نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حا جی اسدعطا ری مدنی نے اجلاس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں
جامعۃالمدینہ کے آ ئندہ منعقد ہو نیوالے سالانہ امتحان کی بہتر کار کردگی ،شعبہ کی
خود کفالت، رمضان عطیات اور ماہ رمضان کے اعتکاف میں شرکت کا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ
اسدعطا ری مدنی نے مزید بتا یا کہ جامعۃ
المدینہ کے ناظمین نے یہ نیت کی ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! جامعۃ المدینہ کے سالانہ امتحان میں طلبۂ کرام 80 فیصدسے
زائد نمبر حاصل کریں گے ۔ اجلاس میں شریک
ذ مہ دا ران نے مد نی عطیات اور نئے جامعۃ المدینہ کے قیام کے لئے بھی نئے اہداف
حاصل کئے۔
مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز کے زیر اہتمام مدرس
کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ
کرام کا اجتماعِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز کے
زیر اہتمام 26 فروری 2020 بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ’’مدرس کورس‘‘ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کرام کا اجتماعِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے طلبہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان
فرمایا اور طلبہ کرام میں اسناد بھی تقسیم فرمائیں۔ اس موقع پر کراچی
ریجن کورسز کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔