مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ، نگران
شوریٰ نے تربیت فرمائی

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی سے مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی
بھی کام کے شروع کرنے سے پہلے اس کے شر کو جاننا بہت ضروری ہے کہ اس کام میں شر
کیا ہے، اس کام کو کرنے میں نقصان کیا ہے، اس کام میں وہ کون کون سے کام ہیں جو
حرام و ناجائزہیں، ان تمام ترچیزوں کے تعلق سے تفصیل ہوکہ کون کون سے کام کرنے کے
ہیں اور ان کا طریقہ کیا ہونا چاہیئے۔
نگران شوریٰ نے شعبہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے
مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔
عالمی مدنی مرکز اور ملتان میں مجلس اجتماعی قربانی کے
ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہر سال
کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا
جائے گا۔ اس سے قبل عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں مجلس اجتماعی قربانی کے
ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں دارالافتاء اہل سنت کے مولانا محمد سجاد
عطاری مدنی ، اراکین شوریٰ حاجی محمدامین عطاری اور حاجی محمد اظہر عطاری نے ان اسلامی
بھائیوں کی تربیت فرمائی اور ان میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔بعد بیان نگران مجلس اجتماعی
قربانی نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے ان
اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں اجتماعی قربانی کے وکالت نامے کے مطابق
قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح ملتان میں بھی مجلس اجتماعی کے ذمہ
داران کا تربیتی سیشن ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی جن کی بذریعہ ویڈیولنک تربیت کا سلسلہ ہوا ۔ ریجن ذمہ دار نے
تربیتی سیشن کے حوالے سے بتایا کہ اس کا
مقصد امت مسلمہ کی قربانی صحیح معنوں میں شرعی اصولوں کے مطابق کرنا ہے ۔
صوفی مقصود حسین نوشاہی کی رکنِ شوریٰ حاجی شاہد مدنی اور ناظم المدنیۃ العلمیہ محمد آصف خان مدنی سے ملاقات، کثیر کتابیں
لائبریری کو وقف کیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشہ روز خلیفہ مجاز فیضِ ملّت
صوفی مقصود حسین نوشاہی اویسی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ العلمیۃ سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات مقصود حسین نوشاہی صاحب نے المدینۃ العلمیۃ کی لائبریری کے لئے 33 سے
زائد کتب کا تحفہ پیش کیا جبکہ ناظم المدینۃ العلمیۃ کو 29 کتب ہدیے میں دیں۔
رکنِ شوریٰ اور ناظم المدینۃ العلمیۃ نے مقصود حسین نوشاہی صاحب کی جانب سے کتب کا تحفہ ملنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تقسیم کتب کے حوالے سے ان
کی خدمات و جذبات کو سراہا۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دعوت
اسلامی کی مجلس خدام المساجدو المدارس کا ایس او پیز کاخیال رکھتے ہوئے مدنی مشورہ
ہوا جس میں مجلس خدام المساجد والمدارس پاکستان سطح کے ذمہ دار اور ریجن ذمہ دار سمیت
اراکین شوریٰ سید لقمان عطاری، حاجی امین
قافلہ، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین عطاری نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں
مساجد، مدارس، جامعات اور مدنی مراکز کے جہاں جہاں تعمیراتی کام جاری ہیں ان کی
کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔رکن شوریٰ و نگران ریجن حاجی محمد امین عطاری نے شعبہ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور مساجد،
مدارس، جامعات اور مدنی مراکز کی تعمیرات کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے۔
نگران شوریٰ کی زیرِ نگرانی مجلس
جامعۃ المدینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانامحمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے مجلس جامعۃ المدینہ للبنین و للبنات پاکستان
کا مدنی مشورہ فرمایا۔ عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک
نگران شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی جس
میں رکن شوریٰ ونگران مجلس جامعۃ المدینہ
للبنین حاجی محمد اسد عطاری مدنی اوررکن شوری ونگران مجلس جامعۃ المدینہ للبنات
حاجی جنیدعطاری مدنی سمیت دیگر ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں نگران شوریٰ نے اجتماعی قربانی کےحوالے سے بھی گفتگو فرمائی۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بذریعہ
ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، ریجن
نگران، مجلس جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے اراکین شوریٰ و نگران مجلس، مجلس
اجتماعی قربانی کے نگران و ریجن ذمہ داران سمیت دارالافتاء اہل سنت کے مفتی محمد سجاد عطاری صاحب نے شرکت کی۔نگران شوریٰ مولانا
محمد عمران عطاری نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی ۔
مکتبۃ المدینہ العربیہ و دیگر ذمہ داران کا اجلاس، عرب ممالک سے کتب
کی اشاعت پر تبادلہ خیال کیا گیا

آج مؤرخہ 10 جون 2020 عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں S.O.P‘es کا خیال رکھتے ہوئے مکتبۃ المدینہ العربیہ و دیگر ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ
شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اجلاس میں مکتبۃ المدینہ کی بعض کتابوں کو عرب
ممالک سے شائع کرنے کے متعلق تبادلۂ
خیال کیا گیا۔
مکتبۃ المدینہ العربیہ کے رکن احمد رضا گھانچی
مدنی نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ چار
کتابیں” انوار
المنان فی توحید القرآن، مجموعہ رسائل امیر اہل السنۃ،اجلی الاعلام بقواطع الاسلام اور الفتاویٰ المختار من الفتاویٰ الرضویہ “ اشاعت کے لئے عربی ممالک بھیج دی گئی ہیں جبکہ دروس البلاغہ، نورالایضاح اور التعلیقات
الرضویہ علی الہدایہ و شروحہا ابھی
پروسس میں ہیں، عنقریب انہیں بھی اشاعت کے لئے عرب ممالک روانہ کردیا جائے گا۔

دعوت اسلامی کی
مجلس مکتوبات اوراد عطاریہ کراچی کے ریجن و زون ذمہ داران نے رکن شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری سے ان کے دفتر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ملاقات کی۔ رکن
شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کی موجودہ صورت حال میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق Social distance، امت کی
خیرخواہی، بیمار اور پریشان حال اسلامی بھائیوں کی خبر گیری کرنے کے حوالے سے
رہنمائی فرمائی۔

دار الافتاء اہل سنت کے مفتی علی اصغر عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی
پچھلے دنوں کراچی ریجن کے آفس عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔ جہاں
آپ نےکراچی ریجن کے نگران و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی ابو
ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مکتبۃ المدینہ کے ذمہ دار حاجی فیاض عطاری سے
ملاقات کی۔ مفتی صاحب نے مکتبۃ المدینہ کی کتب کے حوالے سے گفتگو فرمائی اور مکتبۃ
المدینہ کے حوالےسے معلومات حاصل کی۔

عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں مجلس قافلہ کے
ریجن اور زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر زون
وائز کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے انفرادی کوشش
کے حوالے سے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور کراچی ریجن کی تقریباً دس ہزار سمتیں بنانے کے حوالے اہداف بھی طے
کئے۔
گزشتہ روز مرکزی مجلس
شوریٰ کا آن لائن
اجلاس، لاک ڈاؤن میں مدنی کاموں کی صورت
حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

گزشتہ روز مورخہ 2 جون
2020ء بروز منگل دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا آن لائن
اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی سمیت تمام اراکینِ شوریٰ نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت
کی۔ مدنی مشورے کا آغاز دوپہر 2 سے ہوا جس کا اختتام 5 بجے ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا جبکہ موجودہ لاک ڈاؤن میں مزید آگے کس طرح مدنی
کام کرنا ہے اس کے متعلق لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکزفیضان مدینہ کراچی میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب
عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمدامین عطاری ، رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، رکن شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری قافلہ اور فیضان مدینہ
کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت مدنی چینل کے تمام شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب
عطاری نے موجودہ صورتِ حال اور حکومتی ایس
او پیز(S.O.Ps) کے حوالے سے ان اسلامی بھائیوں کومدنی پھول دئیےاور تمام تراحتیاطی
تدابیر اختیار کرنے کا ذہن دیا نیز اس اجلاس میں دعوت اسلامی کی جانب سے بھی اس
حوالے سے ایس او پیز بنائی گئیں۔