مجلس اجارہ پاکستان اور مجلس اجتماعی قربانی کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ، نگرانِ شوریٰ نے شرکا کی رہنمائی فرمائی
عاشقان رسول کی مدنی
تحریک دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے لاکھوں ایسےاسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں وابستہ
ہیں جو بلامعاوضہ رضائے الہٰی کے حصول کے لیے خدمت دین میں مصروفِ عمل ہیں ۔
دعوت اسلامی چونکہ بہت بڑی تحریک ہے اور اس کے بعض شعبہ جات ایسے ہیں جن
میں اجیروں کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔مثلاً جامعۃ
المدینہ، مدرسۃ المدینہ، مدنی چینل سمیت کئی شعبہ جات ایسے ہیں جن میں اجیروں کے کام، ان کی اہلیت و ضرورت کو دیکھنے
اور ان کے جملہ مسائل کا شرعی تقاضوں کے مطابق مناسب حل کرنے کے لیے مجلسِ
اِجارہ قائم ہے۔
گزشتہ دنوں مجلس اجارہ
پاکستان کے ذمہ داران کا بذریعہ ویڈیو لنک
مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد
عمران عطاری نے مختلف نکات پر گفتگو
فرمائی۔ اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری بھی
شریک تھے۔
اسی طرح نگران شوری
مولانا محمد عمران عطاری نےمجلس اجتماعی قربانی کابھی بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ
فرمایا جس میں اراکین شوریٰ، شرعی رہنمائی
جامعۃالمدینہ اور مدرستہ المدینہ کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ نگران شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی
فرمائی۔