کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشہ روز خلیفہ مجاز فیضِ ملّت صوفی مقصود حسین نوشاہی اویسی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ العلمیۃ سے ملاقات کی۔ 

دورانِ ملاقات مقصود حسین نوشاہی صاحب نے المدینۃ العلمیۃ کی لائبریری کے لئے 33 سے زائد کتب کا تحفہ پیش کیا جبکہ ناظم المدینۃ العلمیۃ کو 29 کتب ہدیے میں دیں۔

رکنِ شوریٰ اور ناظم المدینۃ العلمیۃ نے مقصود حسین نوشاہی صاحب کی جانب سے کتب کا تحفہ ملنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تقسیم کتب کے حوالے سے ان کی خدمات و جذبات کو سراہا۔