دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانامحمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مجلس جامعۃ المدینہ للبنین و للبنات پاکستان کا مدنی مشورہ فرمایا۔ عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک نگران شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی جس میں رکن شوریٰ ونگران مجلس جامعۃ المدینہ للبنین حاجی محمد اسد عطاری مدنی اوررکن شوری ونگران مجلس جامعۃ المدینہ للبنات حاجی جنیدعطاری مدنی سمیت دیگر ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں نگران شوریٰ نے اجتماعی قربانی کےحوالے سے بھی گفتگو فرمائی۔