اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سے قبل عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں مجلس اجتماعی قربانی کے ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں دارالافتاء اہل سنت کے مولانا محمد سجاد عطاری مدنی ، اراکین شوریٰ حاجی محمدامین عطاری اور حاجی محمد اظہر عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور ان میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔بعد بیان نگران مجلس اجتماعی قربانی نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں اجتماعی قربانی کے وکالت نامے کے مطابق قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح ملتان میں بھی مجلس اجتماعی کے ذمہ داران کا تربیتی سیشن ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن کی بذریعہ ویڈیولنک تربیت کا سلسلہ ہوا ۔ ریجن ذمہ دار نے تربیتی سیشن کے حوالے سے بتایا کہ اس کا مقصد امت مسلمہ کی قربانی صحیح معنوں میں شرعی اصولوں کے مطابق کرنا ہے ۔