دعوتِ اسلامی کے جامعات میں ختمِ بخاری شریف کا اہتمام،
آخری حدیث بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ الیاس عطار قادری نے پڑھائی
گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں ختمِ بخاری کا سلسلہ ہوا جسے مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ اس
مبارک اجتماع میں لاکھوں عاشقانِ رسول نے
بذریعہ مدنی چینل شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادریدَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبخاری
شریف کی آخری حدیث ”كلمتانِ حبيبتانِ الیٰ الرحمٰن خفیفتانِ علیٰ اللسان
ثقیلتانِ فی المیزان سبحان اللہ و بحمدہِ سبحان اللہ العظیم “پڑھا کربخاری شریف کا ختم فرمایا۔
اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت کا کہنا تھا کہ بخاری
شریف کی پہلی حدیث اِنَّما الاَعمالُ بالنِّیات ۔۔الخ کا تعلق دنیا سے
ہے کیونکہ اعمال کا ثواب نیت پر موقوف ہے اور آخری حدیث شریف کا تعلق آخرت سے ہے
کیونکہ اعمال کا وزن آخرت میں ہی ہوگا۔
آپ نے اما م شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا قول”اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پاکی بیان کرنے سے وباؤں سے حفاظت ہوتی ہے“ ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں آج کل کرونا وائرس کی بیماری پھیلی ہوئی ہےاور یہ بھی وبا میں ہی شمار ہوگا تو چلتے پھرتے سبحان اللہ کا ورد کریں اللہ عَزَّ وَجَلَّ جسے چاہےگا اسے اس وبا سے محفوظ فرما دے گا۔