دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  28 مئی 2020ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء بذریعہ مدنی چینل سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ”رمضان المبارک کے بعد کی زندگی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور ناظرین کو رمضان المبارک کے بعد بھی قراٰن پاک کی تلاوت اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک تو ہماری اصلاح کرنے کے لئے آیا تھا ہمیں غور کرنا چاہیئے کہ کیا  اس مہینے کے گزر جانے کے باوجود بھی اس کے اثرات باقی ہیں؟ کیا اب بھی عبادتیں کرنے کا جذبہ برقرار ہے یا ہم نفس کے ہاتھوں مغلوب ہوگئے ہیں؟ ماہِ رمضان المبارک نزول قراٰن کا مہینہ تھااس نے ہمیں قراٰن سے قریب کردیا، ہم کیوں نہ قراٰن سے دوستی کریں جو قبر میں بھی ہمارا معاون ہوگا۔ بعد بیان ذکرو اذکار اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوا۔