شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی) کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کا بارہ مدنی کام کورس کا آغاز 21 دسمبر بروز ہفتہ سے شروع ہوچکا ہے جس میں کراچی اور حیدرآباد ریجن، ادارہ/ یونیورسٹی تاریجن ذمہ داران اور تعلیمی اداروں سے وابستہ دیگر اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔کورس میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی مختلف مدنی حلقوں میں شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔


پچھلے دنوں معروف صحافی و اینکر پرسن عادل عباسی دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے  دورے پر آئے۔ مجلس نشر و اشاعت کے ذمہ داران نے انہیں عالمی مدنی مرکز میں قائم المدینۃ العلمیہ اور مدنی چینل سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور متعلقہ شعبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ عادل عباسی نے بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری سمیت مختلف ذمّہ داران سے ملاقات کی۔ اس کے بعد عادل عباسی نے گلشنِ اقبال کراچی میں قائم دارالمدینہ کا وزٹ بھی کیا جہاں رکنِ مجلس مدنی چینل اور دیگر ذمّہ داران نے انہیں مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔


11 دسمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں المدینۃ العلمیہ کے شعبہ ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے خصوصی شرکت فرمائی اور اہم امور پر ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اپنے شعبے کے اہداف بنانے اور شعبے کے کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن بھی دیا۔ اجلاس میں ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان عطاری مدنی بھی شریک تھے جنہوں نے ذمہ داران کی جانب سے پوچھے جانے سوالات کے جوابات اور پیش آنے والے مسائل کے ممکنہ حل پیش کئے۔


مرکزی جامعۃ المدینہ  فیضانِ مدینہ عالمی مدنی مرکز کراچی میں 11 دسمبر 2019ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ محمد عدنان چشتی عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور تحریر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے اسٹال بھی لگایا گیا۔

یاد رہے! اس وقت مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ عالمی مدنی مرکز کراچی میں 893 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں جن میں اولیٰ تا سابعہ کے طلبہ کی تعداد 527 اور دورۂ حدیث شریف کے طلبہ کی تعداد 270 جبکہ تخصصات کے طلبہ کی تعداد 96 ہے۔


3 دسمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے اثاثوں کے متعلق اہم  امور پر مشاورت کا سلسلہ ہوا۔ مدنی مشورے میں شریک مفتی سجاد عطاری مدنی، اراکینِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری، الحاج سید ابراہیم عطاری، حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی ، حاجی محمدعقیل عطاری مدنی، حاجی محمد امین عطاری اور نگرانِ مجلس اثاثہ جات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ مجلس اثاثہ جات کا بنیادی کام دعوت ِاسلامی کیلئے جائیداد مثلاً(مسجد، مدرسۃ المدینہ /جامعۃ المدینہ،مدنی مراکز،مکان ،دکان یادیگرامورجن کیلئے خریداری کرنےیاوقف کرنے یا انتظام لینے کی شرعی و تنظیمی اجازت ہے)ان کو خریدنے یا وقف کروانے اورمساجد کے الحاق سےمتعلق قانونی معاملات کو شرعی وتنظیمی طریقِ کارکےمطابق سرانجام دینا ہے۔


27نومبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 18ریجن کے اراکین نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور گوادر اور کوئٹہ زون میں مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کاموں میں مزید ترقی  اور نظام کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 26نومبر 2019ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین  ریجن کراچی اور نگرانِ کابینہ نے شرکت کی۔ اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ نے ٹیلی تھون کی کارکردگی جائزہ لیا اور دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے 13 دسمبر 2019ء کوایک ماہ کے قافلے میں سفر کا ذہن دیا۔مشورے کے اختتام پر پچھلے دنوں انتقال کر جانے والے مرحوم شہزاد عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی گئی۔

یادرہے کہ! اس مشورے میں مجلس مدنی قافلہ کے زون ،کابینہ اور ڈویژن سطح کے ذمّہ داران بھی شریک تھے۔

عاشقانِ رسول کے لئے بہت زبردست خوشخبری!یکم ربیع الآخر سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عشاء کی نماز کے بعد روزانہ مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوچکا ہے جس میں امیرِ اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

مدنی مذاکرے سے قبل جلوسِ غوثیہ کا بھی سلسلہ ہوتا ہے جس میں عاشقانِ غوث اعظم امیر اہلِ سنت کے ہمراہ شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

مدنی مذاکرے میں ملک و بیرونِ سے اسلامی بھائی شرکت کریں گے جبکہ یہ تمام مدنی مذاکرے مدنی چینل پر براہِ راست بھی نشر کئے جائیں گے۔ واضح رہے! یہ مدنی مذاکرے 11 ربیع الآخر تک جاری رہیں گے۔


26 نومبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اطراف کے دکانداروں کا  ایک دن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں دکاندار اور مزدوراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ دوران ِ اجتماع رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور راہِ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئےٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد جہانزیب عطاری مدنی،کراچی)

دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں اثاثہ جات کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔رکنِ شوریٰ نے شعبے کے حوالے سے اہم نکات بھی فراہم کئے۔

پچھلے دنوں پروفیسر اسلامک اسٹیڈیز اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی علامہ ظہیر عباس قادری اور بریگیڈیئر جنرل شیر شاہ ملک  (Rtrd) ایگزیکٹیو ڈائریکٹر FFC پاکستان کونسل نے عالمی مدنی مرکز کراچی کا وزٹ کیا۔ ان شخصیات کو المدینۃ العلمیہ اور مجلس تراجم سمیت دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کروایا گیا اور متعلقہ شعبے کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔شخصیات نے رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سے بھی ملاقات کی۔


(اسٹاف رپورٹ: کراچی) دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں قائم جامعۃ المدینہ کے دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

بیان کے دوران مولانا عمران عطاری کا کہنا تھا:ایسا علم چھوڑ کر جائیں جو موت کے بعد کام آئے، سوچیں! کیا ہم ایسا علم حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں؟۔ علم حاصل کرنےکے ساتھ ساتھ عمل کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

نگرانِ شوریٰ نے طلبہ کو ذہن دیا کہ جامعۃ المدینہ کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بڑھ چڑھ کر کوششیں کریں۔ ہر طالبِ علم کم از کم تین اور استاد صاحب 12 یونٹ دعوتِ اسلامی کو جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ یہ بیان مدنی چینل پر لائیو نشر کیا گیا جسے مختلف جامعات کے طلبہ نے اپنے اپنے جامعات میں سنا۔