19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مفتی علی اصغر عطاری، نگرانِ شوریٰ
مولانا محمد عمران عطاری، نگرانِ پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری،اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد فاروق جیلانی،حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی رفیع
العطاری،حاجی اسلم عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری،حاجی سید ابراہیم عطاری،حاجی
محمد اطہر عطاری، حاجی برکت علی عطاری اور پروفیشنلز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مفتی علی اصغر عطاری اور نگرانِ شوریٰ نے مختلف امور پر گفتگو
فرمائی۔