19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
تفصیلات
کے مطابق گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان قافلہ
اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ
شوریٰ نے اپنے بیان میں اسلام کی راہ میں
درپیش مصائب و آلام کا ذکر کرتے ہوئے
فرمایا کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ اسلام لائے قریش نے ان کو بے حد ستایا۔ یہاں تک کہ کوئلے کے
انگاروں پر ان کو چت لٹایا اور ایک شخص ان کے سینے پر پاؤں رکھ کر کھڑا رہا۔ یہاں
تک کہ ان کی پیٹھ کی چربی اور رطوبت سے کوئلے بجھ گئے ۔ لیکن انہوں نے اسلام کو
نہیں چھوڑا سب کچھ قربان کردیا۔ ہمیں اپنے وقت کی قربانی دینی چاہیے اور راہِ خدا
میں قافلوں کا مسافر بننا چاہیے۔