کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 دسمبر 2019ء  بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع منعقد ہوگا جس میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے! صرف اس جمعرات کو عالمی مدنی مرکز میں عشاء کی نماز 7:30 پر ہوگی اور ہفتہ وار اجتماع عشاء کے بعد تقریباً 8:00 بجے شروع ہو گا ۔ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema