دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃالمدینہ  کے درجہ دورۃالحدیث شریف کے طلبائے کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کی تربیت کی اور12مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس فیضانِ مدینہ و جامعۃ المدینہ کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی  اور 25صفر المظفر 1441ھ کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع اور ربیع الاوّل کے ایونٹ کی تیاری کا جائزہ لیتے ہوئے ذمّہ داران کو اہم نکات بیان کئے۔


23 اکتوبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکزی جامعۃ المدینہ  فیضانِ مدینہ کراچی کے طلبۂ کرام کا مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں رکنِ مجلس سید ساجد عطاری مدنی نے اجتماعِ دستارِ فضیلت کے حوالے سے بات چیت کی اور اجتماعِ پاک میں طلبہ کو اپنی خدمات سرانجام دینے کے سلسلے میں نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  قائم المدینۃ العلمیہ کے ناظم آفس میں آج مؤرخہ 23 اکتوبر 2019ء کو مجلس توقیت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں توقیت کورس کا نصاب بنانے، توقیت سے متعلق کتب تحریر کرنے اور دیگر امور کے متعلق بات چیت ہوئی۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے متعلقہ موضوع پر ذمہ داران سے تبادلۂ خیال کیا اور زیرِ بحث امور کس طرح انجام دیئے جائیں اس کے متعلق ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔


آج مؤرخہ 21 اکتوبر  2019ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کئی کتب کے مصنف پروفیسر مولانا غلام مصطفیٰ مجددی (درگاہِ نقشبدیہ مجددیہ نوریہ نزد عیدگاہ شکر گڑھ نارووال) کی تشریف آوری ہوئی جہاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے پروفیسر صاحب سے خوشگوار ملاقات کی۔ 


پیر شریف کا روزہ رکھنا سنتِ مبارکہ ہے۔ اسی مبارک سنت کو ادا کرنے کی نیت سے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں پچھلے پیر شریف کو تقریباً 90 اور آج یعنی 21 اکتوبر 2019ء کو تقریباً 80 طلبہ کرام نے پیر شریف کا نفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس متبسمین (مسکرانے والی مجلس)کےذمّہ داران کامدنی مشورہ ہوا ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے اہم نکات فراہم کئے۔ 


مشہور کالم نگار، شاعر،دانشور،اور کئی کتابوں کے مصنف اوریا مقبول جان نے 19 اکتوبر 2019ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔اوریا مقبول جان نے شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری ، رکن شوریٰ برکت علی عطاری اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور مدنی مرکز میں قائم کئی شعبہ جات کا وزٹ کیا۔


ہیڈلائنز: شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی اور شعبہ تراجم کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کا اہم امور پر تبادلۂ خیال

تفصیل:

دنیا بھر میں دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کاسلسلہ رہتا ہے ، اِن اجتماعات میں سنتوں بھرے بیان کے ذریعے دین ِ اسلام کے احکامات عوام و خواص تک پہنچائے جاتے ہیں اور اُ ن کو باعمل مسلمان بننے کا ذہن دیا جاتا ہے ۔ سنّتوں بھرے بیان کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ نے ایک ذیلی شعبہ ”بیاناتِ دعوتِ اسلامی“قائم کیاتاکہ بیانات میں مستند مواد، موثرترغیبات اورزندگی بدل دینے والے جملے شامل کرکے نیکی کی دعوت کو نہایت عمدہ طریقے سے لوگوں تک پہنچایا جاسکے ۔اب تک سینکڑوں بیانات تیارہوکرمبلغین کے ہاتھوں میں پہنچ چکے ہیں ۔دعوت ِ اسلامی کے ایک شعبے”مجلسِ تراجم “ کے ذریعے ان بیانات کو دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ کرکےمبلغین تک پہنچانے کا بھی سلسلہ رہتا ہے نیز اس شعبے کے تحت حسبِ موقع کتب تصنیف کی جاتیں ہیں ،اس شعبے سے اب تک باطنی بیماریوں کی معلومات،حافظہ کیسے مضبوط ہو؟ اور بیاناتِ دعوتِ اسلامی(جلداول)“شائع ہوچکی ہیں۔

ان مجالس کے ذمّہ داران کا 15اکتوبر2019ء بروزمنگل عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق مختلف پہلو پر نکات پیش کئے۔ اس مدنی مشورے میں رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ بھی شریک تھے۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)


دعوتِ اسلا می کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 13اکتوبر2019ء بروز اتوار  مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں اور مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے ریجن ذمّہ داران کابذریعہ انٹرنیٹ  مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا سے اسلامی بہنوں کے تعویذاتِ عطاریہ کے مدنی بستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےذمّہ داران کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے مزید مدنی بستے کھولنے کے اہداف طے کئے۔ علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات بھی فراہم کئے۔ (رپورٹ:،معاون رکنِ شوریٰ ، ابو ابراھیم محمد جہانزیب عطاری مدنی مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)


دعوت اسلامی کے  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تاجران اور مجلس وکلا کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ اراکینِ شوریٰ حاجی مولاناعبدالحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین عطاری قافلہ نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 15اکتوبر 2019ء کو مغرب کی نماز کے بعد دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس قافلہ کے نگران اور ریجن، ذیلی، حلقہ، علاقہ، ڈویژن، کابینہ اور زون سطح کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوگا جس میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔تمام ذمّہ داران اسلامی بھائیوں سے شرکت کی درخواست ہے۔