ہیڈلائنز: شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی اور شعبہ تراجم کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کا اہم امور پر تبادلۂ خیال

تفصیل:

دنیا بھر میں دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کاسلسلہ رہتا ہے ، اِن اجتماعات میں سنتوں بھرے بیان کے ذریعے دین ِ اسلام کے احکامات عوام و خواص تک پہنچائے جاتے ہیں اور اُ ن کو باعمل مسلمان بننے کا ذہن دیا جاتا ہے ۔ سنّتوں بھرے بیان کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ نے ایک ذیلی شعبہ ”بیاناتِ دعوتِ اسلامی“قائم کیاتاکہ بیانات میں مستند مواد، موثرترغیبات اورزندگی بدل دینے والے جملے شامل کرکے نیکی کی دعوت کو نہایت عمدہ طریقے سے لوگوں تک پہنچایا جاسکے ۔اب تک سینکڑوں بیانات تیارہوکرمبلغین کے ہاتھوں میں پہنچ چکے ہیں ۔دعوت ِ اسلامی کے ایک شعبے”مجلسِ تراجم “ کے ذریعے ان بیانات کو دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ کرکےمبلغین تک پہنچانے کا بھی سلسلہ رہتا ہے نیز اس شعبے کے تحت حسبِ موقع کتب تصنیف کی جاتیں ہیں ،اس شعبے سے اب تک باطنی بیماریوں کی معلومات،حافظہ کیسے مضبوط ہو؟ اور بیاناتِ دعوتِ اسلامی(جلداول)“شائع ہوچکی ہیں۔

ان مجالس کے ذمّہ داران کا 15اکتوبر2019ء بروزمنگل عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق مختلف پہلو پر نکات پیش کئے۔ اس مدنی مشورے میں رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ بھی شریک تھے۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)