دعوتِ اسلامی  کی 108 مجالس میں ایک مجلس المدینۃ العلمیۃ بھی ہے جس کے کاموں میں اہم ترین کام اعلیٰ حضرت امام اہلِ سنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی کتب و رسائل کو سہل اندا ز میں عاشقانِ رسول تک پہنچانا ہے۔ اس مجلس کے تحت آج مؤرخہ یکم اکتوبر 2019ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں المدینۃ العلمیہ کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس المدینۃ العلمیۃ و رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا اور شرکا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات عنایت فرمائے۔