دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان اور مجلس مدنی بستہ کے ذمّہ داران کا3دن کا سنّتوں بھرا تربیتی اجتماع جاری ہے۔ اس اجتماعِ پاک میں کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، پشاور، ہزارہ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، پاکپتن، اوکاڑہ، سرگودھا، لیہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سمہ سٹہ، خان پور، رحیم یار خان، سکھر، حیدرآباد، ڈیرہ اللہ یار اور گوادر سمیت پاکستان بھر سے سیکڑوں عاشقانِ رسول شریک ہیں۔ اس اجتماعِ پاک میں امیرِ اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ،نگرانِ شوریٰ و اراکینِ شوریٰ اور مبلغینِ دعوت ِاسلامی ان عاشقان رسول کی تربیت فرمارہے ہیں۔

پاکستان بھر سے بذریعۂ ٹرین قافلوں کی شکل میں کراچی پہنچنے والے یہ عاشقان رسول اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تینوں دن ہونے والے مدنی مذاکروں میں بھی شرکت کریں گےنیز اجتماع کے بعد یہ عاشقانِ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لئے 3 دن قافلوں میں سفر بھی کریں گے۔