دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی (رکنِ قومی اسمبلی و وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی)، عبدالحسیب (سابق رکن سندھ اسمبلی)، عبدالحق(سابق ٹاؤن ناظم اورنگی ٹاؤن )اور دیگر شخصیات کی آمد ہوئی۔مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے ان شخصیات کو خوش آمدید کہااور مبلغ دعوت ِاسلامی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کےحوالے سے آگاہی فراہم کی۔ خالد مقبول صدیقی،اور عبدالحسیب سمیت تمام شخصیات نے محرم الحرام کےسلسلےمیں منعقدہونےوالےمدنی مذاکرے میں شرکت کی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نکات سے فیض یاب ہوئے ۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں قائم درجہ دورۃ الحدیث میں 7 ستمبر 2019ء کو ”ختمِ نبوّت ڈے“کی مناسبت سے سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں استاذ الحدیث مولانا محمد حسان عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عقیدہ ختمِ نبوت“ کے عنوان پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےآخری نبی ہونے پر روشنی ڈالی۔یہ سنتوں بھرا اجتماع ملک وبیرونِ ملک کے جامعات المدینہ کے اساتذہ و طلبۂ کرام اور دنیا بھر کے ناظرین کے لئے مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں5ستمبر2019 ء کو اجلاس ہوا جس میں مجلس المدینۃ العلمیہ کے تمام شعبہ ذمّہ داران نے شرکت کی، رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعد ازاں المدینۃ العلمیہ میں تحریری خدمات پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کابھی اجلاس ہوا ۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کو اپنی صلاحیت بڑھانے کے حوالے اہم نکات دیئے اور ان کی تربیت کی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفّظ اوراقِ مقدّسہ کے تحت 9محر م الحرام 1441ھ سے تین دن کا تربیتی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ شرکا کے درمیان مدنی مذاکرہ فرمارہے ہیں جبکہ اراکینِ شوریٰ اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی بھی سنتوں بھرے بیانات کے ذریعے شرکا کی تربیت کررہے ہیں ۔ 


 دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کےتحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 3 دن کا تربیتی اجتماع جاری و ساری ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت کررہے ہیں اسی ضمن میں آج مورخہ 7 ستمبر2019ء کو رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان اور مجلس مدنی بستہ کے ذمّہ داران کا3دن کا سنّتوں بھرا تربیتی اجتماع جاری ہے۔ اس اجتماعِ پاک میں کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، پشاور، ہزارہ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، پاکپتن، اوکاڑہ، سرگودھا، لیہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سمہ سٹہ، خان پور، رحیم یار خان، سکھر، حیدرآباد، ڈیرہ اللہ یار اور گوادر سمیت پاکستان بھر سے سیکڑوں عاشقانِ رسول شریک ہیں۔ اس اجتماعِ پاک میں امیرِ اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ،نگرانِ شوریٰ و اراکینِ شوریٰ اور مبلغینِ دعوت ِاسلامی ان عاشقان رسول کی تربیت فرمارہے ہیں۔

پاکستان بھر سے بذریعۂ ٹرین قافلوں کی شکل میں کراچی پہنچنے والے یہ عاشقان رسول اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تینوں دن ہونے والے مدنی مذاکروں میں بھی شرکت کریں گےنیز اجتماع کے بعد یہ عاشقانِ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لئے 3 دن قافلوں میں سفر بھی کریں گے۔


بلوچستان کی قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت سردار نور احمد بنگلزئی  کے والد محترم ریٹائرڈ پرنسپل ڈگری کالج سبی پروفیسر آزاد خان بنگلزئی کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی۔مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ پروفیسر آزاد خان بنگلزئی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات بھی کی۔


سنّتوں بھرا اجتماع

Mon, 2 Sep , 2019
5 years ago

دعوت ِاسلامی کے تحت29 اگست  2019ءبروز جمعرات کو کراچی میں عالمی مدنی مرکزفیضان ِمدینہ سمیت 12 مقامات پرجبکہ ملک کے دیگر شہروں میں 500 سے زائد مقامات پر ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئےجن میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔ اراکینِ شوریٰ،ذمّہ دارن اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا ، کئی شرکائے اجتماع نے رات بھر نفلی اعتکاف کی سعادت بھی حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی کورسز کے معلمین اسلامی بھائیوں کا تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع اختتام پذیر ہوگیا ۔ اجتماع کے اختتام پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی سیّد ابراہیم عطاری اور حاجی محمد فضیل عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کام بہتر اور مؤثر انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی، رکنِ شوریٰ حا جی محمد فضیل عطا ری نے اسلامی بھائیو ں کو تحائف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیاحب کےتحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع جاری ہے جس میں کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے عاشقانِ رسول شریک ہیں۔30اگست 2019ء بعد نماز عشاء مجلس شوریٰ کے نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےاجتماع پاک میں سنّتوں بھرا بیان فرماتے ہوئےشرکا کو قیمتی لمحات گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجلاس ہوا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ مجلس کے تمام ذمّہ داران شریک ہوئے۔نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کاکردگی کا جائزہ لیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔علاوہ ازیں اس اجلاس میں رکن ِشوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت  3،2اور 4ستمبر 2019ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت دیگر اسلامی بھائی شرکت کریں گے۔ اس اجتماع پاک میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے،سنّتوں بھرے بیانات، نماز کا عملی طریقہ ، دیگر فرض علوم کورس اور مسنون دعائیں یاد کروائی جائیگی۔