عالمی مدنی مرکز کراچی میں محفلِ نعت بسلسلہ استقبالِ حجاج کرام منعقد کی جارہی ہے
مدینے کا ذکر عاشقِ مدینہ بلکہ کئی دلوں میں عشقِ مدینہ
کی شمع فروزاں کرنے والے امیرِ اہلِ
سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمراہی میں کیا جائے تو ذکرِ مدینہ کا لطف ہی دوبالا ہوجاتا ہے۔تمام
عاشقانِ مدینہ کے لئے زبردست خوشخبری! کہ15 ستمبر 2019ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پرانی سبزی منڈی کراچی میں اسقبالِ حجاج کرام کے سلسلے میں عظیم الشان محفلِ نعت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔محفلِ
پاک میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے جبکہ اس سال حج پر جانے والے حجاجِ کرام کو بھی محفل میں
شرکت کی خاص دعوت دی گئی ہے۔بانیِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات کے خواہشمند اسلامی
بھائی اسی سال حج سے مشرف ہونے کا ثبوت دیکر عشاء کی نماز سے لیکررات 10:30 تک
ٹوکن حاصل کرسکیں گے۔یاد رہے! عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عشاء کی
نماز 8:30 پر ادا کی جائے گی۔تمام عاشقانِ رسول سے اس محفلِ پاک میں شرکت کی
درخواست کی جاتی ہے۔