اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی 108 سے زائد شبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں کوشاں ہے۔ 108 شعبہ جات میں ایک شعبہ مجلس رابطہ بالعلماء بھی ہے، جس کے کاموں علمائے کرام سے ملاقاتیں کرنا،عاشقانِ رسول کے جامعات و مدارس میں حاضری دینا اور علما کو مدنی مراکز اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروانا بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز 11 ستمبر 2019ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے جامعہ نعیمیہ قمرالاسلام ، پیر محل ضلع دارالسلام ٹوبہ پنجاب سے تشریف لائے مفتی محمد وسیم سیالوی صاحب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے دورے پر تشریف لائے۔ مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں شعبہ المدینۃ العلمیہ سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا، مفتی صاحب نے اپنے دورے کے اختتام پر مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدماتِ دینیہ کو خوب سراہا۔