دعوتِ اسلامی کی مجلسِ امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری نے امامت کورس کرنے والے طلبۂ کرام کی مدنی تربیت فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک مجلس شعبہ تعلیم بھی ہے ، دعوت اسلامی کے مبلغین مختلف تعلیمی اداروں میں جاکر اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت دیتے اوروقتاً فوقتاً انہیں سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلاتے ہیں ، نیز دعوت اسلامی کے تحت مختلف اوقات میں ان افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اسی ضمن میں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ میں 29جون تا 30جون پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈاکٹرز اور اسکالرز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع منعقد ہورہا ہے ۔ اس اجتماع میں ملک بھر سے ان شعبہ جات کے وابستہ افراد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شرکت کررہے ہیں۔ان عاشقان رسول کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آمد پر مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور ایم فل اسکالرز کو اراکینِ شوری اور مبلغینِ دعوت اسلامی نے مدنی حلقے میں مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی 107 شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت انجام دینے میں مصروفِ عمل ہے، انہیں شعبہ جات میں ایک شعبہ مجلس امامت کورس بھی ہے۔اس مجلس کے تحت ان دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کئی عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں ۔ 25جون 2019ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی رضا عطاری نے ان عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت فرمائی اور مرشدِ کریم کی صحبت کی اہمیت کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

دعوتِ اِسلامی کےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں بابُ المدینہ کراچی مدارس المدینہ کے کابینہ ناظمین ،مفتشین اور مجلس کے اراکین کا مدنی حلقہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہی مکی ریجن کے مجلسِ آئمہ مساجد کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ان عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت فرماتے ہوئے تنظیمی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کی شرعی راہنمائی اور ان کے مسائل کے حَل کے لئے قائم شعبہ دار الافتاء اہلسنّت کی مجلسِ افتاء اور سینئر اسلامی بھائیوں کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا۔ اس مدنی مشورے میں مفتیِ اہلِ سنّت مفتی محمد قاسم قادری، مفتی فضیل رضا عطاری، مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سمیت دارُ الافتاء اہلسنّت کے سینئر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔اس مدنی مشورے میں دار الافتاء اہلسنّت کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف اور دار الافتاء اہلسنّت کی نئی شاخوں کا قیام عمل میں لانے پر غور کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں رضوی زون کے ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ ، ڈویژن نگران ، زونل ذمّہ داران،اراکینِ کابینہ، مجلسِ مدنی قافلہ، مجلسِ مدنی انعامات ، مجلسِ ائمہ مساجد، مجلسِ مدرسۃالمدینہ بالغان اورمدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی ۔نگرانِ مکی ریجن و رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور نگرانِ رضوی زون و رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ نے ذمّہ داران کی تربیت فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام اللہ پاک کی رحمت اور نبیِّ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے کرم سے پوری دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ مقبولیت کی منازل طے کرتا چلا جارہا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ وقتاً فوقتاً دنیا کے مختلف ممالک سے علمائے کرام اور عاشقانِ رسول وطن ِعزیز کے شہر بابُ المدینہ کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تشریف لاتے اور فیضانِ مدینہ سے فیضان پاکر اپنے اپنے ملکوں میں اس فیضان کو عام کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ دنیائے اسلا م کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا سے ماہِ رمضان میں عاشقانِ رسول کی عالمی مدنی مرکز آمد کا سلسلہ ہو اتھا جو یہاں مختلف تربیتی مدنی کورسز کرنے میں مصروف ہیں،ان عاشقانِ رسول کی رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ نے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بروز اتوار 23جون 2019ء بعد نمازِ عصر عاشقانِ رسول نےجانشینِ امیرِ اہلِ سنّت و صاحبزادۂ عطارمولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی سعادت حاصل کی جبکہ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے ایک اسلامی بھائی کا نکاح بھی پڑھایا ۔ واضح رہے کہ ممکنہ صورت میں ہر اتوار اور بدھ بعد نمازِ عصر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مر کز فیضانِ مدینہ میں انڈو نیشین اسلامی بھائیوں نے رکنِ شو ریٰ سید محمدلقمان عطاری سے ان کے مکتب میں ملا قات کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر دیگر ذ مّہ دار ان اسلا می بھائی بھی شریک تھے ۔ رکنِ شو ریٰ نے انڈو نیشین اسلامی بھائیوں کو مجلسِ خدّام ا لمسا جد کا تعارف پیش کیااور انہیں انڈو نیشنیا میں مسا جد بنا نے کا ذ ہن دیاجبکہ رکنِ شو ریٰ کے بیان کی ترجمانی مبلغِ دعوت اسلامی انڈو نیشین زبان کرتے رہے۔

دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں واقع مدنی چینل ہیڈ آفس میں شعبہ عربک ڈیپارٹمنٹ (Arabic Department)کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکنِ شوریٰ مولانا حا جی عبدالحبیب عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔ رکنِ مجلس مدنی چینل کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کافی تعداد میں عرب ممالک سے لوگ دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ما حول سے وابستہ ہو رہے ہیں جبکہ عربک مدنی چینل کا با قائدہ آغاز کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مہمان خانے کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مجلسِ فیضانِ مدینہ کے ذمّہ داران کے ہمراہ جاری کاموں کا جائزہ لیا اور ذمّہ داران کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں مدنی چینل کے ”شعبہ امیر اہلِ سنّت“ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانامحمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد عماد عطاری مدنی نے خصوصی شرکت کی۔مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں اپنے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔