عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت  کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں معروف صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری نے دورہ کیا۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اورمجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر جاوید چوہدری کو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا کہ کس طرح ذمّہ داران ملک و بیرون ملک دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔علاوہ ازیں جاوید چوہدری نےصدر میں واقع مدرسۃ المدینہ آن لائن اور دارالافتاء اہلسنّت کا دورہ بھی کیا۔

جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری و دیگر ذمّہ داران سے جاوید چوہدری کی ملاقات ہوئی جبکہ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں بھی حاضری دی۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جاوید چوہدری کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز دارالمدینہ کے سی ای او نے جاوید چوہدری کو دارالمدینہ کے نصاب کی تیاری میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے ماہرین تعلیم سے معلومات کا تبادلہ کروایاجسے جان کر صحافی جاوید چوہدری نے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہا۔