دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں مجلسِ طبّی علاج کے زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے طلبہ اورعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے شعبہ جات میں کام کرنے والےاسلامی بھائیوں کیلئےتھیلیسیمیا (Thalassemia) کی آگاہی سے متعلق ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تھیلسیمیا کی موذی بیماری سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور کیمپ میں آنے والوں کے مفت ٹیسٹ کئے گئے۔ کیمپ کے حوالے سے ڈاکٹر کامران اسحٰق کا کہنا تھا کہ تھیلسیمیا خون کی ایک مہلک بیماری ہے جو کہ خون کے سرخ ذرّات کو متاثر کرتی ہے، تھیلیسمیا کی ایک بہت بڑی تعداد پاکستان میں رپورٹ ہوتی ہے، یہ موذی بیماری بچوں کےلئے جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں تقریباً ایک کروڑ افراد معمولی تھیلسیمیا سے متاثر ہیں اس کے علاوہ ملک میں تقریباً 60 ہزاربچے شدید تھیلسیمیا کےمرض میں موجود رہتے ہیں جبکہ ہر سال 6 ہزار سے زائد بچے یہ بیماری لے کر پیدا ہوتے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی اپنی انتھک محنت اور لگن کے ساتھ دنیا بھر میں دینِ متین کے کاموں میں مصروف عمل ہے، اسی وجہ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات دعوتِ اسلامی کے کاموں سے متاثر ہو کر عاشقانِ رسول کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی کا وقتاً فوقتاً دورہ کرتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک دورہ KPK میں واقع نجی یونیورسٹی کے مالک عظمت علی نے کیا جن کا استقبال رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری و دیگرمجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے شعبہ جات مجلسِ آئی ٹی، مجلسِ خدّام المساجد اور مجلسِ المدینۃ العلمیہ سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کرایا اور ساتھ ہی تعارف بھی پیش کیا۔ یونیورسٹی کے مالک عظمت علی کا دعوتِ اسلامی کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی محنت دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی اللہ پاک آپ کے کاموں میں مزید ترقی عطا فرمائے۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سمیت دیگرذمّہ داران سے ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلسِ خدام المساجد کے تحت عرب شریف کے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ سید لقمان عطاری نے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں واقع خدام المساجد کے دفتر سے بذریعۂ انٹرنیٹ ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی اور دنیا بھر میں مزید مساجد بنانے کے متعلق مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں30جون2019ءبروز اتواربعد نماز عصر عاشقانِ رسول نے صاحبزادۂ عطار مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ جانشینِ امیر اہلِ سنّت نے ملاقات کے بعد نکاح بھی پڑھایا ۔ واضح رہے کہ صاحبزادۂ عطاروجانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ہر بدھ اور اتوار بعد نماز ِ عصر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ممکنہ صورت میں عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری نے امامت کورس کرنے والے طلبۂ کرام کی مدنی تربیت فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک مجلس شعبہ تعلیم بھی ہے ، دعوت اسلامی کے مبلغین مختلف تعلیمی اداروں میں جاکر اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت دیتے اوروقتاً فوقتاً انہیں سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلاتے ہیں ، نیز دعوت اسلامی کے تحت مختلف اوقات میں ان افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اسی ضمن میں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ میں 29جون تا 30جون پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈاکٹرز اور اسکالرز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع منعقد ہورہا ہے ۔ اس اجتماع میں ملک بھر سے ان شعبہ جات کے وابستہ افراد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شرکت کررہے ہیں۔ان عاشقان رسول کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آمد پر مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور ایم فل اسکالرز کو اراکینِ شوری اور مبلغینِ دعوت اسلامی نے مدنی حلقے میں مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی 107 شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت انجام دینے میں مصروفِ عمل ہے، انہیں شعبہ جات میں ایک شعبہ مجلس امامت کورس بھی ہے۔اس مجلس کے تحت ان دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کئی عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں ۔ 25جون 2019ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی رضا عطاری نے ان عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت فرمائی اور مرشدِ کریم کی صحبت کی اہمیت کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

دعوتِ اِسلامی کےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں بابُ المدینہ کراچی مدارس المدینہ کے کابینہ ناظمین ،مفتشین اور مجلس کے اراکین کا مدنی حلقہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہی مکی ریجن کے مجلسِ آئمہ مساجد کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ان عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت فرماتے ہوئے تنظیمی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کی شرعی راہنمائی اور ان کے مسائل کے حَل کے لئے قائم شعبہ دار الافتاء اہلسنّت کی مجلسِ افتاء اور سینئر اسلامی بھائیوں کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا۔ اس مدنی مشورے میں مفتیِ اہلِ سنّت مفتی محمد قاسم قادری، مفتی فضیل رضا عطاری، مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سمیت دارُ الافتاء اہلسنّت کے سینئر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔اس مدنی مشورے میں دار الافتاء اہلسنّت کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف اور دار الافتاء اہلسنّت کی نئی شاخوں کا قیام عمل میں لانے پر غور کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں رضوی زون کے ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ ، ڈویژن نگران ، زونل ذمّہ داران،اراکینِ کابینہ، مجلسِ مدنی قافلہ، مجلسِ مدنی انعامات ، مجلسِ ائمہ مساجد، مجلسِ مدرسۃالمدینہ بالغان اورمدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی ۔نگرانِ مکی ریجن و رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور نگرانِ رضوی زون و رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ نے ذمّہ داران کی تربیت فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام اللہ پاک کی رحمت اور نبیِّ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے کرم سے پوری دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ مقبولیت کی منازل طے کرتا چلا جارہا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ وقتاً فوقتاً دنیا کے مختلف ممالک سے علمائے کرام اور عاشقانِ رسول وطن ِعزیز کے شہر بابُ المدینہ کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تشریف لاتے اور فیضانِ مدینہ سے فیضان پاکر اپنے اپنے ملکوں میں اس فیضان کو عام کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ دنیائے اسلا م کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا سے ماہِ رمضان میں عاشقانِ رسول کی عالمی مدنی مرکز آمد کا سلسلہ ہو اتھا جو یہاں مختلف تربیتی مدنی کورسز کرنے میں مصروف ہیں،ان عاشقانِ رسول کی رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ نے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بروز اتوار 23جون 2019ء بعد نمازِ عصر عاشقانِ رسول نےجانشینِ امیرِ اہلِ سنّت و صاحبزادۂ عطارمولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی سعادت حاصل کی جبکہ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے ایک اسلامی بھائی کا نکاح بھی پڑھایا ۔ واضح رہے کہ ممکنہ صورت میں ہر اتوار اور بدھ بعد نمازِ عصر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔