اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی اپنی انتھک محنت اور لگن کے ساتھ دنیا بھر میں دینِ متین کے کاموں میں مصروف عمل ہے، اسی وجہ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات دعوتِ اسلامی کے کاموں سے متاثر ہو کر عاشقانِ رسول کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی کا وقتاً فوقتاً دورہ کرتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک دورہ KPK میں واقع نجی یونیورسٹی کے مالک عظمت علی نے کیا جن کا استقبال رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری و دیگرمجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے شعبہ جات مجلسِ آئی ٹی، مجلسِ خدّام المساجد اور مجلسِ المدینۃ العلمیہ سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کرایا اور ساتھ ہی تعارف بھی پیش کیا۔ یونیورسٹی کے مالک عظمت علی کا دعوتِ اسلامی کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی محنت دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی اللہ پاک آپ کے کاموں میں مزید ترقی عطا فرمائے۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سمیت دیگرذمّہ داران سے ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔