دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں 7 جولائی 2019ء کومحفلِ مدینہ کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں عازمینِ حرمینِ شریفین امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی سعادت پائیں گے اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاس سال حج پر جانے والے اسلامی بھائیوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائیں گے۔عازمینِ حج ملاقات کےلئے اپنا حج فارم دکھا کر امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے ملاقات کےلئے ٹوکن حاصل کرسکیں گے۔