18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدارس المدینہ کے ذمّہ داران کا مدنی حلقہ
5 years ago
دعوتِ اِسلامی کےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں بابُ المدینہ کراچی مدارس المدینہ کے کابینہ ناظمین ،مفتشین اور مجلس کے اراکین کا مدنی حلقہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہی مکی ریجن کے مجلسِ آئمہ مساجد کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ان عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت فرماتے ہوئے تنظیمی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔