دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں مجلسِ طبّی علاج کے زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے طلبہ اورعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے شعبہ جات میں کام کرنے والےاسلامی بھائیوں کیلئےتھیلیسیمیا (Thalassemia) کی آگاہی سے متعلق ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تھیلسیمیا کی موذی بیماری سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور کیمپ میں آنے والوں کے مفت ٹیسٹ کئے گئے۔ کیمپ کے حوالے سے ڈاکٹر کامران اسحٰق کا کہنا تھا کہ تھیلسیمیا خون کی ایک مہلک بیماری ہے جو کہ خون کے سرخ ذرّات کو متاثر کرتی ہے، تھیلیسمیا کی ایک بہت بڑی تعداد پاکستان میں رپورٹ ہوتی ہے، یہ موذی بیماری بچوں کےلئے جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں تقریباً ایک کروڑ افراد معمولی تھیلسیمیا سے متاثر ہیں اس کے علاوہ ملک میں تقریباً 60 ہزاربچے شدید تھیلسیمیا کےمرض میں موجود رہتے ہیں جبکہ ہر سال 6 ہزار سے زائد بچے یہ بیماری لے کر پیدا ہوتے ہیں۔