عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک مجلس شعبہ تعلیم بھی ہے ، دعوت اسلامی کے مبلغین مختلف تعلیمی اداروں میں جاکر اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت دیتے اوروقتاً فوقتاً انہیں سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلاتے ہیں ، نیز دعوت اسلامی کے تحت مختلف اوقات میں ان افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اسی ضمن میں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ میں 29جون تا 30جون پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈاکٹرز اور اسکالرز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع منعقد ہورہا ہے ۔ اس اجتماع میں ملک بھر سے ان شعبہ جات کے وابستہ افراد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شرکت کررہے ہیں۔ان عاشقان رسول کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آمد پر مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور ایم فل اسکالرز کو اراکینِ شوری اور مبلغینِ دعوت اسلامی نے مدنی حلقے میں مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔