دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدرستہ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مدارسُ المدینہ پاکستان کے مدرسین وناظمین اور مدنی عملےکا تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع2جولائی 2019ء سے شروع ہوچکا ہے جس کا باقاعدہ آغاز قراٰنِ پاک کی تلاوت و نعت سے ہوا ،اجتماعِ پاک میں بعد نماز فجر نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔علاوہ ازیں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ،قاری محمد سلیم عطاری اور محمد اطہر عطاری نے بھی سنّتوں بھرےبیانات کئےاور شرکا کی تربیت فرمائی۔