عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح  کا بیڑہ اٹھایا وہیں عاشقانِ رسول کو علم دین کی مَہک اور نور سے روشناس کرانے کے لئے آج سے کم وبیش 24سال قبل شہر کراچی کے علاقے گودھرا کالونی نیو کراچی میں ایک دینی ادارہ بنام ”جامعۃ المدینہ“ کا قیام کیا جو بعد میں گلستان جوہر منتقل ہوااور پھر کچھ ہی عرصے میں جامعۃ المدینہ کی نئی شاخوں کا مختلف شہروں میں قیام عمل میں آنے لگا اور 1440سن ہجری بمطابق 2019ءمیں نا صرف ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ للبنین اور للبنات قائم ہیں جن میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علمِ دین کے نور سے اپنے سینوں کو منوّر کرنے کی سعادت پارہے ہیں ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجلسِ جامعۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 11جولائی2019ء بروز جمعرات سالانہ تقسیمِ انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الحدیث والتفسیر مولانا مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبۂ کرام کو علمِ دین کی اہمیت و فضیلت سے متعلق مدنی پھول دئیے۔ علاوہ ازیں سالانہ امتحان میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلبۂ کرام میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔