Taharat Course” in Lancashire, UK

Wed, 19 Aug , 2020
4 years ago

Under the Short Courses Majlis for Islamic sisters, “Taharat Course” has started on 17th August, 2020 in Lancashire, U.K.

This course will last five days and the duration is 1 hour. 24 Islamic sisters are attending the course and are learning the method of Wudu, Ghusl and Tayammum, rulings regarding used water and the topic of impurities, and how to purify clothes


Under the supervision and guidance of Dawateislami, online “Dua e Shifa” gatherings were held on 16 August 2020 at various locations in UK Birmingham Region (North South East Birmingham, Walsall, Black Country, Bristol, Sandwell) attended by at least 298 Islamic sisters. The key speaker Islamic sister explained the virtues of patience over illness, thereby giving a mind set to have patience whenever illnesses and afflictions, affect us. Miscellaneous spiritual cures were also given to the attendees. The sisters were also guided to visit the sick and lend a helping hand where needed. Collective prayers for the sick, distressed and the afflicted were made.


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 17 اگست 2020ء کو آئرلینڈ (Ireland )میں ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“مکمل ہوا۔ اس کورس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس بہت ہی پُرکیف، بابرکت، نورانی اور معلوماتی تھا۔ اسلامی بہنوں نے تفسیر صراط الجنان پڑھنے اور نئے کورسز میں شرکت کرنے کی بھر پور نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِاہتمام17اگست 2020ء سے یوکے لندن ریجن کے شہروں ولڈسن گرین (Willesden Green) اور ریڈنگ(Reading) میں پانچ دن پر مشتمل”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس “ کا سلسلہ جاری ہےجس میں مجموعی طور پر 54 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں سورۂ رحمٰن کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ نیز تفسیر کے حوالے سے معلومات فراہم کی جارہی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 16 اگست 2020ء  کویوکے کے شہر ووکنگ( Woking) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ داراسلامی بہن اور 3 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 اگست سے 18 اگست 2020 ءتک یوکے لندن ریجن کے شہروں چیشم ، ہائی وےکمب ، لوٹن ، ملٹن کینز، آئلسبری، واٹ فورڈ، کرولی ، سلاؤ ، ووکنگ (Chesham, High Wycombe , Luton, Milton Keynes , Aylesbury, Watford, Crawley, Slough, Woking)میں آن لائن دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 247 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں اور مصیبتوں پر صبر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے چند روحانی علاج بتائیں، آخر میں بیماروں، پریشان حالوں اور مصیبت زدوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  17 اگست 2020ء کو یوکے لندن کے شہر ٹوٹنگ(Tooting) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی حلقے میں فقہ سکھانے کا سلسلہ ہوا نیز نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کئے گئے۔ اجتماعی دعا کے مدنی پھول پر ترغیبی بیان کیا گیااور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 17اگست 2020ء کو یوکے کے علاقے لنکشائر( Lancashire) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔اس موقع پرپانچ اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام15 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر لیسٹر(Leicester)اور نارتھ برمنگھم(North Birmingham) میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغا تِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  17 اگست 2020ء سے مانچسٹر ریجن لنکشائر(Lancashire) کابینہ میں ”طہارت کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 24 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں وضو، غسل اور تیمم کا طریقہ اور مزید شرعی مسائل سکھائے جا رہے ہیں۔ اس کورس کی مدت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 16 اگست 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ،ساؤتھ،ایسٹ برمنگھم، والسال،بلیک کنٹری،برسٹل،سینڈول(North South East Birmingham, Walsall, Black Country, Bristol, Sandwell)میں آن لائن دعائے شفاء اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 298 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل“ پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں اور مصیبتوں پر صبر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے چند روحانی علاج بتائیں، اجتماعات میں یَا سَلاَمُ کا ورد کیا گیا اور آخر میں بیماروں، پریشان حالوں اور مصیبت زدوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 16 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر بریڈفورڈ(Bradford) میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ دعائے شفاء اجتماعات منعقد کئےگئے جن میں45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنو ں کو بیمار اور پریشان اسلامی بہنوں کی عیادت اور غمخوارى کرنے کا ذہن دیا۔