اسلامی بہنوں کے مجلس  کفن دفن کے زیر اہتمام08 اکتوبر 2020ء کوبرمنگھم ریجن میں ویسٹ مڈلینڈ ( West Midlands ) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پانچ ڈویژنز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں اردو اجتماع کے ساتھ انگلش اجتماع کروانے اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ کے لئے تیار کرنےکا ذہن دیا نیز اپنے شعبے کے کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام07اکتوبر 2020ء کو یوکےریجن کے شہر برسٹل میں 3دن پر مشتمل ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“کا آن لائن سلسلہ جاری ہےجس میں کم و بیش 31اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئے،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جاننے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام07اکتوبر 2020ء کو یورپین ریجن کے ملک بیلجئیم اور جرمنی میں 3دن پر مشتمل ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“کا آن لائن سلسلہ جاری ہےجن میں کم و بیش 18اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئے،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جاننے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام06 اکتوبر 2020ء کو لوٹن لندن  کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ربیع الاول کے نکات سمجھائے نیز مدنی کاموں کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو، سڈبری ، ولیزڈن گرین ،ٹوٹنگ ،ہنزلو ،ایسٹ ہیم ،ایلفورڈ،والتھم سٹو، ریڈنگ، ووکنگ، سلاؤ، چیشم، ملٹن کینس، واٹفورڈ، ہائی وکمب، لوٹن، آئلسبری (Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں کم وبیش 441 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”امت مصطفیﷺ کی خصوصیات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےنیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیراہتمام06 اکتوبر 2020ء کو یوکے کی مانچسٹر ریجن گریٹر مانچسٹر (Greater Manchester) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گریٹر مانچسٹر کابینہ اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورماہنامہ فیضان مدینہ خود بھی پڑھنے اور شخصیات خواتین کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

لاک ڈاؤن کے اس مشکل وقت میں مجلس رابطہ کے کام میں مزید کیسے بہتری لائے اس حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام برمنگھم ریجن کے علاقے کوونٹری ( Coventry)میں ” کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“شروع ہو رہا ہے جس کی مدت 3دن اور دورانیہ 1 گھنٹہ ہے ۔

اس کورس میں سکھایا جائے گا کہ جنت اور دوزخ کیا ہے؟ اور کہاں ہے؟،جنت کی نعمتیں کیسی ہیں؟ کیا جنت اور دوزخ پیدا ہو چکی ہے اور بہت کچھ۔۔۔

اس آن لائن کورس کے ایڈمیشن کے لئے اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:

birminghamregion26@gmail.com


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 12 اکتوبر 2020ء سے  لندن ریجن کی ایسٹ لندن کابینہ میں ” کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں ؟“شروع ہو رہا ہے جس کی مدت 3دن اور دورانیہ 1 گھنٹہ ہے ۔

اس کورس میں سکھایا جائے گا کہ جنت اور دوزخ کیا ہے؟ اور کہاں ہے؟،جنت کی نعمتیں کیسی ہیں؟ کیا جنت اور دوزخ پیدا ہو چکی ہے اور بہت کچھ۔۔۔

اس آن لائن کورس کے ایڈمیشن کے لئے اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:

Ilm-e-Raza @outlook.com


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن (Houston) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا تصوف “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع الاول شریف کی آمد کے موقع پر گھر کو سجانے اورمدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2020ء  کے پہلے ہفتے اسپین کی ڈویژن بارسلونا( Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتو ں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں ترینیتات(Trinitat)، وری آمات (Virrei Amat)، کورنے یا(Cornella)، لا سالوت (La Salut)، گوتیکو( Gotico)،بیسوس (Besos)،پارالیل (Paralel) اورسانتا کولوما( Santa Coloma) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریباً 199 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”امت مصطفیﷺ کی خصوصیات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےنیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام07 اکتوبر  2020ء بروز بدھ یورپین یونین ریجن کے ملک آسٹریا (Austria ) کے شہر ویانا (Vienna )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 20 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آسڑیا کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”تبرکات کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


In order to save the Muslims from sins and make them pious, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ has launched the movements of different Madani activities on a daily basis. Hence, the performance of the movement of different Madani activities from the European Union is as follows:

56 Islamic sisters had the privilege of reciting one part of the Holy Quran on a daily basis.

91 Islamic sisters had the privilege of reciting a half part of the Holy Quran on a daily basis.

143 Islamic sisters delivered the home Dars on a daily basis.

278 Islamic sisters had the privilege of invoking the Durud 313 times on a daily basis.

111 Islamic sisters had the privilege of invoking the Durud 1200 times on a daily basis.

171 Islamic sisters studied [Islamic literature] for 12 minutes on a daily basis.