شعبہ بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن کے مختلف ذمہ داران سے شیڈول نگران مجلس سید احسن شاہ عطاری نے بیرونِ ملک سفر کے حوالے سے سید ریاض عطاری، نگران زون محمد لیاقت عطاری ، اڈیالہ فیضان مدینہ میں رکن شوری حاجی بلال عطاری ، رکن ریجن جامعۃالمدینہ طاہر سلیم عطاری ، نگران جہلم چکوال زون حاجی علی ستی و دیگر سے مدنی مشورہ کیا۔اس موقع پر نگران زون محمد لیاقت عطاری نے ستمبر 2021 میں بیرون ملک 1 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی جبکہ رکن شوری حاجی بلال عطاری سے بیرونِ ملک سفر کے موضوع پر تبادلۂ خیال ہوا مزید اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے اپنے تجربات کی روشنی میں بیرون ملک سفر کے لئے مبلغین کی تلاش کے حوالے سے تربیت فرمائی اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوزا۔(رپورٹ: نعمان عطاری انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ریجن)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  10 جون2021ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا عمان سے برونائی سفر کرنے والی اسلامی بہن ، مدنی ریجن نگران اور عمان کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے برونائی میں اسلامی بہنوں کے دینی کام کا آغاز کرنے کےلئے اہداف دیئے نیز مدنی مرکز کے دئیے گئے مدنی پھولوں کے مطابق دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 08 جون 2021 ء بروز منگل  لاہور ریجن ، پارس میں مدرسہ جائزہ کا سلسلہ ہوا جس میں ناظم و مدرسین نے شرکت کی۔

نگران مجلس رہائشی مدارس قاری فلک شیر عطاری نےتعلیمی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے تعلیمی معیار ممتاز مع الشرف کرنےاور دینی کام کو مضبوط کرنے کے لئے مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری نگران مجلس رہائشی مدارس پاکستان)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ”مدینہ شریف کی خصوصیات“ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مدینے شریف کے مقامات مقدس کے بارے میں بھی بتایا نیز بزرگان دین کے مدینہ شریف سے محبت ا ورآداب و احترام کے واقعات بھی بیان کئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ سیالکوٹ میں نیو برانچ کا افتتاح کیا گیا ۔ برانچ کا افتتاح دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے کیا ۔

افتتاحی تقریب میں مختلف شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں سمیت نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی، نگران شعبہ للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی اور دیگر اراکین مجلس نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے مزید برانچز قائم کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں برانچ کے مدرسین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی سخاوت عطاری مدنی نے برانچ میں انگلش مدرسین کی تعداد کو بڑھانےکے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط کرنے اور برانچ کے دیگر مسائل پر نکات بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں برانچ کے مدرسین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی سخاوت عطاری مدنی نے برانچ میں انگلش مدرسین کی تعداد کو بڑھانےکے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط کرنے اور برانچ کے دیگر مسائل پر نکات بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں برانچ کے مدرسین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی سخاوت عطاری مدنی نے برانچ میں انگلش مدرسین کی تعداد کو بڑھانےکے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط کرنے اور برانچ کے دیگر مسائل پر نکات بیان کیا۔


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جون 2021ء کو جڑانوالہ زون سید والہ کے مقامی مسجدمیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر طیب ، گورنمنٹ و پرائیویٹ ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار سید عاصم عطاری سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلہ لینے اور 12 دن کے مدنی قافلے سفر کی تیاری اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت Distribution پاکستان کے نگران محمد انجم عطاری نے کراچی ریجن کے ذمہ دار آصف عطاری اور کوئٹہ زون کے ذمہ دار محمدمنیر عطاری کے ہمراہ آستانہ حق باہو بنگلہ میں جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر محمد سلطان القادری سروری صاحب سے ملاقات کی۔

محمد انجم عطاری نے انہیں فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات اور بالخصوص F.G.R.F کے فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔پیر محمد سلطان سروری صاحب نے ان تمام کاموں کا سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں ، ذمہ داران کی جانب سے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد منیر عطاری، کوئٹہ زون مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کے شعبہ دونیشن بکس کے معاون نگران شعبہ عمران سرور عطاری نے9 جون 2021ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں مظفر گڑھ کا دورہ کیا جہاں جامع مسجد اُمِ عطارمیں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معاون نگران شعبہ ڈونیشن بکس عمران سرور عطاری نے شرکا کو دینی کاموں میں شمولیت کرنے اور دکاندار اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اوقات الصلوۃ کے نگران مولانا وسیم عطاری، ناظم المدینۃ العلمیہ مولانا آصف خان عطاری مدنی اور متعلقہ شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے شعبے کے کام (توقیت کے کتب، توضیح و توقیت کے حوالے سے رہنمائی، توقیت کورسز، گھڑیو کے کام کے حوالے) کے حوالے سےبات چیت کی ۔