شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام15 جون 2021ء بروز منگل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایصال ثواب
اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں عزم میڈیا گروپ کے بانی رحمت علی رازی کی برسی کے
موقع پر رکن مجلس لاہور ریجن محمد عثمان عطاری نے بیان کیا ۔ اس ایصال ثواب اجتماع
میں اخبار مالکان، سینئر صحافیوں، خابارفروش یونین کے صدر اور دیگر صحافیوں نے
شرکت کی۔( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
رکن پشاور زون
معطر علی کی الپورئی پریس کلب اور تنگی پریس کلب میں صحافیوں اور ایس ایج او الپورئی سے ملاقات
شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام13 جون 2021ء بروز اتوار رکن مجلس و رکن پشاور زون معطر علی نے الپورئی پریس کلب اور تنگی پریس کلب میں
صحافیوں اور ایس ایج او الپورئی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت
اسلامی کی فلاحی و سماجی سرگرمیوں سے آگاہ
کیا رکن پشاور زون نے انہیں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤں کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئےد
عوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے حوالے سے بریف کیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ
کی کتب تحفے میں دیں ۔ صحافیوں کے نام یہ
ہیں(1) نائب صدر : الف خان شیرپاؤ، نمائندہ خیبر نیوز ،(2)جنرل
سیکرٹری نصراللہ خان خٹک ، نمائندہ ،نیو نیوز،(3)فنانس
سیکرٹری " کاظم خان شیرپاؤ، اخبارخیبر(4)شاہد
اللہ خٹک ،جائنٹ سیکرٹری ،نمایندہ آئین ،(5)ممبر حسنین
مشتاق ،نمائندہ خبریں ،(6) طارق خان ، ریڈیو دلبر ممبر (7)عرفان خان،ممبر ،نئی بات(8)خالد
منصور، ریڈیو دلبر( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
رکن مجلس و
رکن پشاور زون معطر علی کی چارسدہ پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں
شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام13 جون 2021ء بروز اتوار رکن مجلس و
رکن پشاور زون معطر علی نے چارسدہ پریس
کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دی نیز دعوت اسلامی کے فلاحی، سماجی کاموں کے
حوالے سے بریف کیا اور صحافیوں کو فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت
دیتے ہوئےمکتبۃ المدینہ کی کتب تحائف میں
دی۔ ( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
رکن مجلس و
رکن پشاور زون معطرعلی کی رستم پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں
شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 جون 2021ء بروز اتوار رکن مجلس و رکن پشاور زون معطر علی نے رستم پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کی
اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے فلاحی،سماجی کاموں کے حوالے سے
بریف کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحائف میں دی۔( رپورٹ: میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
کراچی نیو ٹرک
اسٹینڈ ماڑی پور میں گڈز مالکان ٹرک
مالکان کے درمیان تربیتی حلقہ
شعبہ
ٹرانسپورٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16
جون 2021 بروز بدھ کراچی نیو ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور میں گڈز مالکان ٹرک مالکان کے درمیان ترحلقہ
ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ذیشان مدنی عطاری نے دین
متین کی خدمت کرنے کے متعلق کلام کرتے ہوئے کہا کہ دین کی
خدمت اور دین داری ہی ہماری زندگی کا اصل
مقصد ہے۔ (رپورٹ:عبدالوہاب عطاری
ایسٹ ملیر زون)
دعوتِ اسلامی کے وفد کی گورنر سندھ ہاؤس میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دعوتِ اسلامی کی مجلس
رابطہ کے ذمہ دار محمد یوسف سلیم عطاری اور FGRF کے
اسلامی بھائیوں نے پرصدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF کے
تحت ہونے والے رفاعی کاموں سے صدرِ پاکستان
کو آگاہ کیا ۔
اس موقع پر محمد یوسف سلیم عطاری نے کہا کہ گرین
پاکستان کے تحت لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں جن کی حفاظت کا مکمل بندوبست بھی کیا گیا ہے ۔اسپیشل پرسنز کے لئے ریہیبلیٹیشن سینٹرز
قائم کئے گئے ہیں جن میں خصوصی آلات کی مدد سے تربیت یافتہ اسٹاف کے تحت ان کا علاج کیا جا رہا
ہے جبکہ اب تک 44ہزار سے زائد بلڈ بیگ دعوت اسلامی ڈونیٹ کر چکی ہے ۔
صدر پاکستان نے دعوت اسلامی کے ویلفیئر کے کاموں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے گرین
پاکستان ویژن سے متعلق اپنی سرگرمیوں میں حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔صدر
پاکستان نے کہا کہ مساجد معاشرتی خدمات کو عوام تک پہنچانے کے لئے بہترین ذریعہ ہیں۔صدرمملکت
نے وفد کےممبران پر زور دیاکہ وہ اپنےمعاشرتی کام کےساتھ ساتھ عوام کو بیماریوں سے
بچاؤ کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کریں اورحکومتی پروگراموں جیسےکامیاب جوان، اخوت
اور اسکل ڈویلپمنٹ وغیرہ سےفائدہ اٹھائیں تاکہ وہ فلاحی کاموں میں مزیدمہارت حاصل
کریں اوراپنے کاز کو آگے بڑھاسکیں۔صدر مملکت نے دعوت اسلامی کے ذریعے ملک بھر میں
جاری تعلیمی، معاشرتی اور شجرکاری کی سرگرمیوں کو بھی خوب سراہا۔
دعوتِ
اسلامی کا شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دن بدن ترقی کرتے ہوئے اپنی فلاحی خدمات کو دنیا بھر میں عام کررہا ہےاور اس شعبے
کے ذریعے پریشان حال لوگوں کی حتیٰ الامکان مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس شعبے
کے فلاحی کاموں کو نہ صرف پاکستان بلکہ
بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔
اسی
سلسلے میں افریقہ کے ملک ملاوی کی گورنمنٹ کی جانب سے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF
کو شاندار خدمات پیش کرنے پر تعریفی لیٹر جاری کیا گیا جس میں شعبے کی خدمات کو سراہا گیا۔
پچھلے
دنوں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں
انہوں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش
کیااور نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپنی پراپرٹی دعوت
اسلامی کو پیش کرنے کی نیت کی۔
ویسٹ
مڈلینڈ پولیس کی جانب سے انسپکٹر عامر عابد نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ
یوکے کا دورہ کیاجہاں انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا
گیا۔انسپکٹر عامر عابد نے دعوت اسلامی کے ذریعے جرائم کو کم کرنے کے منصوبوں پر
تبادلۂ خیال کیا جبکہ دعوت اسلامی کی جانب سے جرائم کو کم کرنے اور ہمارے معاشرے
کو بہتر بنانے کی خدمات کو سراہا۔
Social
Media Influencerکی
ٹیم نے مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی
دعوت دی اور دعوت اسلامی دیگر کا شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےانہیں اپنے شعبے
ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔
اختتام
پر ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17جون 2021 بروز جمعرات لاہور جوہر ٹاؤن
فیضان مدینہ ریجنل ہیڈ عدیل گوندل کی زیر نگرانی ریجنل سپر وائزرز اور ڈی ایم
انچارج کی میٹنگ ہوئی جس میں ریجنل ہیڈ محمد عدیل عطاری نے جامعہ و مدرستہ المدینہ بوائز اینڈ گرلز کی ایگزیز
اور فنانس کے دیگر کاموں پر کلام کیا۔ ( رپورٹ: آصف
عطاری دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان)
پچھلے دنوں نگران راولپنڈی سٹی کابینہ
اشتیاق عطاری کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
اسی سلسلے میں جانشین امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ
الْعَالِی رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کے ہمراہ ان کی
رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اشتیاق عطاری اور مرحوم کے دیگر لواحقین سے تعزیت
کی۔جانشین امیر اہل سنت نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے
مغفرت فرمائی۔
Dawateislami