19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ
اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کالا باغ
میانوالی کے بچوں نے چوک درس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر رکن ریجن اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد محمد سلطان عطاری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
بعد نماز مغرب سلطان
عطاری نے مدنی پھول بیان فرمایا اور بچوں
کی دینی اور اخلاقی تربیت فرماتے ہوئے پیش آنے والے مسائل کا حل بیان کیا۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)