دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن حافظ  آباد کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی بھٹیاں میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خدمت انسانیت کا درد رکھنے والے عاشقان رسول نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔

بلڈ کیمپ پر موجود پنڈی بھٹیاں کے ذمہ دار مولانا محمد وسیم عطاری کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی ہر مشکل وقت میں سندس فاؤنڈیشن اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان مریض بچوں کے لئے ہمارا بلڈ ہر وقت تیار ہے تاکہ یہ ننھے منے پھول جیسے بچے اپنی زندگی کو حسین بنا سکیں۔

اختتام پر سندس فاؤنڈیشن کے ایڈمن حسنین علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل تحریک دعوت اسلامی اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم ان مشکور ہیں کہ یہ ہمیں بلڈ ڈونیٹ کروا کے دے رہے ہیں۔ دوران گفتگو انہوں نے بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائے شخصیات)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس کے زیر اہتمام سرگودھا کرکٹ اسٹیدیم کے اطراف میں مدنی دورہ ہوا جس میں ڈویژن اسپورٹس ہاکی اکیڈمی میں درس کا سلسلہ ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ سے درس دیا ۔ درس میں ڈویژن ہاکی اسپورٹس ہاکی اکیڈمی کے کوچ محمد فیاض، آرمی ہاکی ٹیم کے نیشنل کھلاڑی محمد سلیم عطاری کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اختتام شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔ (رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، ذمہ دارشعبہ رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن )


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری کا  11، 12 اور 13 جون 2021ء کو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قائم مختلف مدنی مراکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن، فیضان مدینہ اسلام آباداور فیضان مدینہ چکوال کا شیڈول رہا۔

ان مقامات پر شعبہ ڈونیشن بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کا ذہن دیا۔ذمہ داران نے جون میں 40 مدنی قافلے سفر کروانے کی نیت کی۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف دیئے گئے۔

اس شیڈول میں معاون نگران شعبہ عطیات بکس عمران سرور عطاری، لاہور ریجن کے جنید عطاری اور اسلام آباد ریجن کے عمران عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: حاجی محمد فیضان عطاری، شعبہ ڈونیشن بکس دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون حاجی سرفراز حسین عطاری مدنی نے داؤد ایجوکیشنل کمپلیکس کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی۔

نگران زون نے پرنسپل کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث“ کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور کالج میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر کلام کیا۔ (رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون سرفراز حسین عطاری نے البدر ہائی اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول کے پرنسپل محمد اسحاق بدر سے ملاقات کی۔

نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر پرنسپل نے خود بھی کورس میں شرکت کرنے اور اسکول کے تمام Maleٹیچرز سمیت اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔دوران ملاقات اسکول میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر بات چیت ہوئی۔ (رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون سرفراز حسین عطاری نے GM Group of schoolsکا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول کے پرنسپل ملک افتخار سے ملاقات کی۔

نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر پرنسپل نے خود بھی کورس میں شرکت کرنے اور اسکول کے تمام Maleاسٹاف سمیت اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔ دوران ملاقات اسکول میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون سرفراز حسین عطاری نے پاکپتن زون میں Brain college کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کالج کےپرنسپل سر عمران اور وائس پرنسپل سر ذیشان سے ملاقات کی۔

نگران زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر پرنسپل نے خود بھی کورس میں شرکت کرنے اور اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔ملاقات کے اختتام پر کالج میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر مشاورت بھی ہوئی۔(رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام16 جون 2021ء کو نگرا ن زون حاجی سرفراز حسین عطاری مدنی کا رکن زون شعبہ FGRFفیضان چشتی عطاری کے ہمراہ شیڈول رہا۔

ذمہ داران نے پاکپتن ڈسٹرکٹ بار میں اویس سلطان پاشا (جنرل سیکٹری بار ایسوی ایشن) سے ان چیمبر میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہیں ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے اپنے کثیر دوستوں کے ساتھ شرکت کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 15 جون 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان محمد مزمل عطاری اور عاصم عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مدنی مشورےمیں کھالوں کے انتظامات اور دیگر کاموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔


مدنی چینل کے سلسلے  ذہنی آزمائش کا 92 موضوعات پر مشتمل تحریری گلدستہ

دلچسپ معلومات ( سوالاً جوابا ً)

حصہ اول

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

308 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2017 ء سے اب تک5مختلف ایڈیشنز میں تقریباً41 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام مہر ڈسٹرکٹ دادو سندھ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ججز اور وکلاء نے شرکت کی۔

نگران شعبہ عبد الواحد عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور مدنی پھول بیان فرمائے۔ (رپورٹ: عبد الواحد عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے وکلاء)


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ڈیفنس کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ریجن و زون نگران اور عالمی مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا بعد ازبیان عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کے حوالے سے تربیت کی جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کی نیتیں پیش کیں۔