Under the supervision of Dawat-e-Islami,
Sunnah-inspiring Ijtima’at were held in many areas of Badalona Division, Spain
in the second week of June 2021. These areas included Artigues, La Salut, Sant
Crist, Santa Coloma, Besos Mar, etc. Approximately, 128 Islamic sisters
had the privilege of attending these spiritual
Ijtima’at.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Bayans on the topic
‘qualities of Madinah’, gave the attendees (Islamic
sisters) the information about the religious activities of
Dawat-e-Islami and encouraged them to take part in the religious activities
practically.
آج رات DHQ اسپتال جھنگ میں اجتماع ہوگا، محمد ثوبان عطاری خصوصی
بیان فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج رات DHQ
اسپتال جھنگ کے DHDC ہال میں عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہوگا جس میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے ذمہ دار محمد ثوبان عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اجتماع کا آغاز عشاء کے بعد ہوگا۔
متعلقہ عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 جون 2021ء کو اخبار مارکیٹ لاہور میں چوہدری
نذیر احمد مرحوم، سابق صدر اخبار فروش یونین اور دیگر اخبار فروش مرحومین کے لئے
ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نوید چوہدری (گروپ ایڈیٹر
سٹی 42)،
ملک منظور (سرکولیشن
منیجر روزنامہ پاکستان)، عاشق مشتاق (صدر اخبار
فروش یونین)،
محمداشرف (گروپ
ایڈیٹر روزنامہ مشرق)، عرفان چوہدری (سرکولیشن منیجر
جہان پاکستان)،
عارف چوہدری (روزنامہ
پاکستان)،
یامین (جنرل
سیکرٹری اخبار فروش یونین)، ملک تنویر (فنانس
سیکرٹری)،
طارق حنیف (نیوز
ایجنٹ روزنامہ 92)
اور دیگر اخبار فروش سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
رکن
شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد عثمان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور مرحومین کے لئے
دعائے مغفرت کی۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
زوار احمد عطاری کی صدر پریس کلب ٹنڈو آدم سٹی محمد وسیم
فاروقی سے ملاقات
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن زوار احمد عطاری نے ٹندو آدم سٹی پریس کلب میں
صدر پریس کلب محمد وسیم فاروقی سے ملاقات کی۔
رکن
زون نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور 24 جون 2021ء کو ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنے وفد کے ساتھ شرکت کرنے
کی نیت کی۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کی شب پریس کلب ملتان میں
اجتماعی مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے رکن زون ملتان
محمد ریاض عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔
شرکا
ئے اجتماع نے مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی پھول سماعت فرمائے۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون
2021ء کی شب میڈیا سیل گلبرک لاہور میں اجتماعی مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا
جس میں متعلقہ شعبے کے رکن محمد عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت صحافیوں نے
شرکت کی۔
شرکا
ئے اجتماع نے مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی پھول سماعت فرمائے۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن محمد عثمان عطاری نے
19 جون 2021ء کو سید الماس مبشر (ایڈیٹران چیف امیگا نیوز لاہور)،
حافظ عادل (چیف
رپورٹر اومیگا نیوز لاہور) سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
رکن
شعبہ محمد عثمان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا
اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
رکن شعبہ زوار احمد عطاری کی بیرانی شہر کے پریس
کلب میں صحافی اور عہدیداران سے ملاقاتیں
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن زوار احمد عطاری نے 18 جون 2021ء کو بیرانی شہر
کے پریس کلب میں خیر محمد (صدر
پریس کلب)،
میرساگر (سندھT.V)،
محمد شاکر (T.Vٹو
ڈے) اور
حاکم (A.R.Y)
سے
ملاقات کی۔
رکن
شعبہ زوار احمد عطارنے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات FGRF،
جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ اور خدام المساجد کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ
آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
17جون کونواب شاہ زون میں ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں صحافیوں کی شرکت
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر 17 جون 2021ء کو نواب شاہ زون کے ہفتہ وار اجتماع میں شہداد پور
ڈویژن کے صحافیوں کی شرکت ہوئی۔
اجتماع
کے بعد دینی حلقہ لگایا گیا جس میں نگران زون نے صحافیوں کو مدنی پھول بیان فرمایا
اور شعبہ FGRF
کا تعارف پیش کیا۔
اس
موقع پر رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ زون ذمہ دار احمد عطاری بھی موجود تھے۔
(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
دارالمدینہ سندھ کیمپسز میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک
کےامتحانات کا آغاز
کسی
بھی تعلیمی ادارے میں assessmentاور evaluationکا
اچھا نظام اس ادارےکومزیدمضبوط بنانےمیں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم میں بھی یونٹ ٹیسٹ، ،مڈ ٹرم(Midterm)
اور فائنل ٹرم (Final
term) اسسمنٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
17
جون2021 سےدارالمدینہ سندھ کے مختلف کیمپسز میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہو چکا
ہے۔امتحانات کے دوران بھی حکومتی ہدایات
پر عمل کرتے ہوئے طلبہ کو SOPs پر عمل کروایا جا رہا ہے ۔ (رپورٹ:
محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)
18جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ
آباد زون میں ضیغم ثناء وڑائچ (D.S.Aسرکل
صدر)،
محمد امین (ڈسٹرکٹ
اکاؤنٹ آفیسر)،
شیخ عبد النعیم عطاری (اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر)، نعیم اختر (ڈسٹرکٹ
ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122) اور حسنین علی (ایڈمن سندس
فاؤنڈیشن)کی
آمد ہوئی۔
نگران
زون نے انہیں خوش آمدید کہا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دی جس پر شخصیات نے ان خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد مدثر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائے شخصیات)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیر اہتمام 16 جون 2021ء کو اورنگی
ٹاؤن قذافی چوک کی مقامی مسجد میں سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی قاری عرفان عطاری نے تعلیمی کیفیت و اخلاقیات پر مدنی پھول بیان کیا
جبکہ مدرسے میں پڑھانے اور تربیت کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی گئی۔
اس
اجتماع میں ریجن ذمہ دار عمران عطاری،سید شفیق الرحمن عطاری اور شعبہ ڈونیشن سیل
کے ریجن ذمہ دار شہروز عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: وصی
اللہ قادری، ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم)
Dawateislami