دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 18 جون 2021ء کو مدارس المدینہ ہزارہ زون کے ناظم اعلیٰ و دیگر اسٹاف نے تین دن کے مدنی قافلے میں خیبر پختونخواہ کے شہر اطراف لساں نواب پہنچے۔مدنی قافلے میں درس و بیان کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: جہانگیر شاہ عطاری، ناظم اعلیٰ و رکن زون مدرسۃ المدینہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے اوکاڑہ میں جامعۃ المدینہ فریدیہ ساہیوال کے مدرس مفتی اسلم رضوی صاحب سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔


دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ انوار رضا میں شیخ الحدیث و التفسیر استاذ العلماء حضرت علامہ حافظ عبد الستار سعیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر جامعۃ المدینہ میں علمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ عبد الستار سعیدی صاحب نے طلبہ کو اپنے قیمتی ملفوظات سے نوازا۔

اس نشست میں رئیس المناطقہ مفتی سلیمان رضوی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں محمود آبادکابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات نےشرکت کی ۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ قراٰن پاک کی اہمیت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کی سابقہ کار کردگی کاجائزہ لیتے ہوئےشعبہ میں بہتری کےحوالےسے نکات بتائےنیز زون کی طرف سے ملنےوالے مدنی پھول مدرسات کوسمجھائےجس پرمدرسات نے تعلیمی معیار کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقادہوا جس میں مہاجر کیمپ کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کے مرحوم چچا کے ایصال ثواب کے لئے محفلِ نعت منعقد ہوئی، محفلِ نعت میں کابینہ سطح کی اسپیشل پرسنز ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے رسالہ ’’ بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش ‘‘سے بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کوفکرآخرت کاذہن دیا اور نیکیوں پر استقامت پانے کےلئےرسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اہل خانہ نےاچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ آخر میں مرحوم کی مغفرت کےلئے دعائےمغفرت و ایصال ثواب کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  شارٹ کورسز کےزیراہتمام گزشتہ دنوں مہاجر کیمپ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت شارٹ کورسز سمیت 17 مشاورتوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو حکمتِ عملی سے دینی کام کرنے کاذہن دیا نیز وہ اسلامی بہنیں جو پہلے دینی کاموں میں حصہ لیتی تھیں انہیں دوبارہ فَعال کرنے کےحوالے سے نکات فراہم کئے اوردعوت اسلامی کے سوشل میڈیا پیجز کےاستعمال کےحوالےسے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لیاری  کابینہ موسیٰ لین کراچی میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقےکاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران ،ڈویژن مشاورتوں، علاقائی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےکارکردگی جدول کےمتعلق نکات سمجھائےاور 12دینی کام کورس کرنے کےحوالے سے ذہن دیا نیزاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور کارکردگی میں بہتری لانے کےحوالےسے مدنی پھول دیئےجبکہ ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کو یقینی بنانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ تا علاقہ مشاورت کی 35ذمہ داراسلامی بہنوں نے  شرکت کی ۔

زون مشاورت علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے محفلِ نعت، ڈویژن دینی حلقہ اور مدنی قافلوں(میں محارم کو ترغیب دلا کر سفر کروانے) کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور دینی کاموں میں بہتری لانے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاچھےجذبات کااظہارکیا۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کاانعقادہواجس میں کم وبیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے’’ آخرت کی تیاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں محمود آباد کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نزع ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے غسلِ میت دینے ،کفن کاٹنےاور پہنانے کاطریقہ بتایا نیز اس دوران ہونے والی غلطیوں اور اہم باتوں کی طرف توجہ دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کراچی ریجن نگران و زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ تعلیم کی ریجن و زون سطح پر تقرر ی مکمل کرنے کاذہن دیا نیز شعبے کے تحت ہونے والے ٹریننگ سیشن کی تیاری مقام اور تشہیر کے حوالے سے مدنی پھول دیئےجبکہ شعبہ تعلیم کےتحت منعقد ہونے والے اجتماعات کےحوالےسےنکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ماڑی پور کابینہ کے ڈویژن مشرف کالونی کراچی سیکٹر 6 Aمیں جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح ہوا جس میں ایڈمیشنز کاسلسلہ جاری ہیں اور کئی ایڈمیشنز ہو چکے ہیں۔خواہش مند اسلامی بہنیں جلد رابطہ فرمائے۔

اسی طرح مختلف مقامات پر موجود جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلوں کاسلسلہ جاری ہےعلمِ دین حاصل کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں داخلوں کےلئے اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے معلومات حاصل کرلے۔