دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے لندن (London)ریجن میں سہ ماہی مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز مزید کورسز کا انعقاد کروانے کی ترغیب دلائی اور نئے آنے والے کورسز کے نکات سمجھائے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ جون 2021ء میں پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ اور بریڈ فورڈ(London, Manchester , Birmingham, Scotland, Bradford)میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جن میں الحمدللہ عزوجل! 337 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 1 دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔ 40 اسلامی بہنوں نے 3 دن کا ایام قفل مدینہ منایا جبکہ 721 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  و محفل نعت کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم (North Birmingham) میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور 8 دینی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے لاڑکانہ میں لیاقت علی بھٹی (ڈپٹی سیکرٹری Admin اینٹی کرپشن اینڈ انکوائریس)سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تعریفی کلمات کہے اورخدمات دعوت اسلامی کو سراہا۔

اس ملاقات میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ساتھ نگران زون اور نگران کابینہ بھی ہمراہ تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی نے عمرانی قبیلے کی معتبر شخصیت میر فرید خان عمرانی سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کیا اور اسکے انتظامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے اختتام پر ماہ جون 2021ء کا ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔


کوئٹہ میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کی جامع مسجد کے خطیب مولانا عاقل باروی صاحب کے پھوپھا رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

اسی سلسلے نگران کابینہ کوئٹہ عرفان عطاری اور ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ دار مجیب الرحمن عطاری ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا عاقل باروی صاحب سے ملاقات اور تعزیت کی۔ نگران کابینہ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور گناہوں کی بخشش کے لئے دعائیں کیں۔


بلوچستان کی معروف روحانی شخصیت، پیر طریقت، رہبر شریعت حضرت علامہ الحاج ڈاکٹر پیر سید محمد مزمل شاہ کاظمی چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس میں کوئٹہ زون کے نگران لیاقت علی عطاری نے نگران کابینہ عرفان عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شرکت کی اور مزار شریف پر حاضری دی۔

نگران زون نے عرس میں آنے والی شخصیات ملک سرور خان مرغزانی رہنما پشتون خواہ صوبائی رہنما، میر سلیم چشتی، سید حسن شاہ بخاری سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے منڈی بہاؤالدین پولیس لائن کی جامع مسجد میں جمعہ پڑھایا جس میں انہوں نے ”شہادت اور شہداء کے فضائل“پر سنتوں بھرا بیان کیااور شہدائے پولیس کے لئے دعائیں کی۔ جمعہ پڑھنے والوں میں منڈی بہاؤالدین پولیس لائن کے افسران اور دیگر جوان شریک تھے۔ جمعے کے بعد رکن شوریٰ نے پولیس لائن میں درخت بھی لگایا۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 کے دفتر میں بیان کا سلسلہ ہوا اور درخت بھی لگایا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیر اہتمام 17 جون 2021ء کو الخضراء مسجدG5نیو کراچی میں سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم قاری عرفان عطاری نے 12دینی کام ، مدارس کا نظم و ضبط ،تعلیم میں بہتری ، اخلاقیات ، ماہانہ خود کفالت پر توجہ دینے اور اہم امور پر شرکا کی ذہن سازی کرتے ہوئے تعلیم، خود کفالت، گھریلو بکس و ڈونیشن سیل کے حوالے سے مدنی پھول بیان فرمائے۔ آخر میں حسن کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف تقسیم کئےگئے۔

اس اجتماع میں نگران مدرسۃ المدینہ کراچی ریجن عمران عطاری، خود کفالت شعبے کے نگران سید شفیق الرحمن عطاری اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے طارق سلیم بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد محسن عطاری ، ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم نیو کراچی)


دار المدینہ انٹرنیشنل اسکول سسٹم میں وقتاً فوقتاً ٹیچرزاور دیگر اسٹاف کی تربیت کے لئے اہتمام کیا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اداروں میں تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے کے لئے مختلف مشاروتوں کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں دارالمدینہ سے وابستہ ایجوکیشن مینیجرز، ریجنل ڈائریکٹرز، متعلقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور اراکین شعبہ دار المدینہ کے لئے 21 جون 2021ء سے اجتماع پاک کا آغاز ہوچکا ہے جو 24 جون 2021ء تک جاری رہے گا۔

اس اجتماع کے پہلے دن مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمداطہر عطاری نے دار المدینہ کے تعلیمی نظام کے نصب العین کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دار المدینہ امام غزالی اور دیگر بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم کی تعلیم و تربیت کی جانب سے بتائے گئے اصولوں کی روشنی میں اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطاکردہ مدنی مقصد کے حصول کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں شرعی تقاضوں کے مطابق اصلاحات پورا کرنے لئے قائم کیا گیا ہے۔رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ ہمارا ہر عمل اور ہرپالیسی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے۔ دارالمدینہ سے پڑھ کر نکلنے والے نوجوانوں کے اعمال سیرتِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے آئینہ دار ہوں۔

بیان کے بعد تربیتی اجتماع کےاغراض و مقاصد بیان کیے گئے اور دیگر تربیتی سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ وہاڑی میں حج و عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمدشوکت عطاری نے حج و عمرہ کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور حاضریٔ مدینہ کے آداب سکھائے۔