بدشگونی لینا کیسا؟ کیا کوئی شخص، عورت ، مکان یا کوئی نمبر بھی منحوس ہوسکتا ہے؟

اس جیسی اہم ترین معلومات پر مشتمل ایک بہترین اور معلوماتی کتاب

بَد شُگُونی

(مؤلف: ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

126 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2013 ء سے اب تک9مختلف ایڈیشنز میں تقریباً1لاکھ8 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان کےشہرراولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں    حیدرآباد ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوتقرریاں مکمل کرنے ، کارکردگی جدول کے مطابق عمل کرنے ، سفر ی جدول بنانے ، ماہانہ مدنی مشورہ لینے اور ماتحت دو سطح کے ماہانہ مدنی مشورہ کا فالو اپ کرنےکاذہن دیانیز شعبے کی ماہانہ کارکردگی متعلقہ فارم پُر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی زیر اہتمام جون2021ء کے تیسرے ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک فرانس (France) کی علاقے پیئرفیت (Pierrefitte) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”نرمی پیدا کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نرمی کے فوائد اور سختی کے نقصانات بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جون2021ء کے تیسرے ہفتے  بیلجیم(Belgium) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” ایک زمانہ ایسا آئے گا “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات و حکایات اور بزرگوں کے واقعات بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے  تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی سرگودھا زون اور بھلوال زون میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں علاقائی دورہ زون و دیگر شعبہ جات کی زون کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے پر اہداف دیئےاور جس شعبے پر ذمہ داراسلامی بہنوں کا تقرر نہیں اس شعبے پر تقرر ی کرنے نیز اس شعبے کو مضبوط کرنے پر مدنی پھول بیان کئے جبکہ وقت پر کارکردگیاں تیار کرنے ، ماتحت اسلامی بہنوں کےمیسجز کے جواب دینے ، کمی بیشی کی وجوہات پر فالو اَپ کرنےاور کاکردگی فارم درست اندازمیں فِل کروانے کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے۔محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی ترغیب بھی دلائی ۔

اسلامی بہنوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر ماہ پڑھنے اور اس کی تشہیر کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے پر مدنی پھول بیان کئے۔ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کو مضبوط کرنے کے لئے بھی اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں ان کی کارکردگی کے فالواپ پر ان کو تحائف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون 2021ء  کے دوسرے ہفتے اسپین کے ڈویژن لوگرونیو (Logroño)اور ویلنسیا(Valencia) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں سنسکا ( Sonseca)، مسلاتا (Mislata) اور آرگینڈہ(Argenda) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مدینے کی خصوصیات “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں مدینے پاک کے مقام و مرتبہ کی اہمیت بیان کی نیز بزرگان دین کی مدینہ پاک سے محبت کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےنئےاہداف سےآگاہ کیا اور شعبےمیں بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائے۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام پچھلے دنوں  آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے”نرمی پیدا کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دوسروں کے ساتھ نرمی کرنے کی حکایات اور بزرگوں کے واقعات بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر  اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن( Sweden) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے”نرمی پیدا کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو حسن سلوک سے پیش آنے، غصہ پر قابو پانے اور نرم لہجے سے گفتگو کرنے پر نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے مدنی پھول بھی بیان کئے۔


بِن قاسم زون کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ فیضانِ امِّ حبیبہ میں دینی حلقے کاانعقاد

Wed, 23 Jun , 2021
5 years ago

 دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں بِن قاسم زون کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ فیضانِ امِّ حبیبہ میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی ڈویژن ذمہ دار اور مختلف شعبہ جات کی علاقہ تا ذیلی سطح کی11 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں انفرادی کوشش کے ذریعے آئی ہوئی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا اور ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ کفن دفن تربیتی اجتماعات منعقدکرنےاور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز آئندہ ہفتے کا جدول بھی طے کیا گیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ جون2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی اور سویڈن میں یوم قفل منایا گیا جن میں الحمدللہ عزوجل! 8 اسلامی بہنو نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 7 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بِن قاسم زون تھانہ بولا خان کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں تقریبا 17 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے جدول وقت پر جمع کروانے، گھر درس دینے،علاقائی دورہ میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی مضبوط بنانے کا ذہن دیا مزیددینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے باہم تبادلہ خیال کیا اورانہیں مدنی پھول دئیےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔